• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 151680

    عنوان: گمراہ لوگوں کی باتوں کا منھ توڑ جواب دینا بھی دین کا کام ہے

    سوال: چند غیر مقلدین جماعت کے ساتھیوں کو گمراہ کررہے ہیں اور اب تک ہماری مسجد میں کئی لوگوں کو غیر مقلدبنا چکے ہیں۔ یہ دیکھ کر جب میں اور چند میرے ساتھ علمائے کرام کے پاس جاکر کچھ مسائل اور ہر مسئلہ پر تین چار دلیل سیکھ کر آتے ہیں اور جب ہم ان غیر مقلدین کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں تو جماعت کے ساتھی اعتراض کرتے ہیں کہ یہ کام ہمارا نہیں، ہمارا کام ساتھی کو لاکر جماعت میں جوڑنا ہے اور اللہ کے نام پر اس کو چھوڑ دینا ہے اور اگر وہ گمراہی کی طرف جائے تو دعا کرنا ہے، اور کہتے ہیں کہ اگر آپ کو یہ کام کرنا ہے تو مرکز سے اجازت لے کر آوٴ، اس بات پر آپ کی کیا رائے ہے؟

    جواب نمبر: 151680

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 932-992/B=9/1438

    گمراہ لوگوں کی باتوں کا منھ توڑ جواب دینا بھی دین کا کام ہے، جماعت کے ساتھیوں کا اعتراض صحیح نہیں ہے، پیسوں کے لالچ میں وہ لوگ غیرمقلد ہوئے ہوں گے۔ ان کو غیرمقلد ہونے سے پہلے بھی تو مرکز سے اجازت لینی چاہیے تھی، اس وقت مرکز سے اجازت کیوں نہیں لیں۔ یہ سب باتیں ساتھیوں کی گمراہی کی باتیں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند