• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 151532

    عنوان: تبلیغ والدعوة کوئی تنظیم ہے یا یہ احکام خداوندی ہیں؟

    سوال: تبلیغ والدعوة کوئی تنظیم ہے یا یہ احکام خداوندی ہیں؟ اگر یہ تنظیم ہے تو کیا اس میں جانا یعنی خروج کرنا ضروری ہے ؟ اگر احکام اللہ میں سے ہے تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ ایمان و یقین کی تجدید و دعوة الی اللہ کے مقصد کو پورا کرنے کی غرض سے خروج کرنا کیسا ہے ؟ امت کے حالات حاضرة کو دیکہتے ہوئے کیا خروج فی سبیل اللہ فرض عین ہے ؟ قران حدیث کی روشنی میں جواب دیکر ممنون و مشکور فرمائیں۔

    جواب نمبر: 151532

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 972-979/B=10/1438

    فی نفسہ دعوت وتبلیغ فرض کفایہ ہے فرض عین نہیں ہے، کچھ مسلمان بھی یہ کام کریں تو تمام مسلمانوں کے سر سے یہ فریضہ ساقط ہوجائے گا۔ حالات حاضرہ میں بھی ہرشخص پر فرض عین نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند