• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 150952

    عنوان: دعوت وتبلیغ کیا ضروری ہے ؟

    سوال: دعوت وتبلیغ کیا ضروری ہے ؟

    جواب نمبر: 150952

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 968-861/Sn=8/1438

    امر بالمعروف اور نہی عن المنکر یعنی اچھے کاموں کا حکم دینا اور بری باتوں سے روکنا ہرمسلمان پر بہ قدر استطاعت فرض ہے بس شرط یہ ہے کہ وہ شخص شرعی معروف ومنکر کے درمیان امتیاز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، تفصیل کے لیے دیکھیں: معارف القرآن (۲/ ۱۳۹تا ۱۴۴، ط: نعیمیہ) باقی مروجہ دعوت وتبلیغ جو ایک خاص ترتیب اور نہج کے ساتھ چلائی جارہی ہے، یہ مدارس اور مکاتب کی طرح دین سیکھنے اور سکھانے کے ذرایع میں سے ہے، اس میں شمولیت کو فرض یا واجب یا مستحب وغیرہ کے ساتھ متصف نہیں کیا جاسکتا ہاں بہ قدر ضرورت دین سیکھنا فرض ہے، اس کے لیے آدمی حسب سہولت کوئی بھی طریقہ اختیار کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند