• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 150292

    عنوان: کیا رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرنا بہترہے یا تبلیغ جماعت میں جانا بہتر ہے؟

    سوال: کیا رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرنا بہترہے یا تبلیغ جماعت میں جانا بہتر ہے؟اگر دونوں کو الگ سے کرنے کے لیے میرے پاس وقت نہ ہو تو کیا میں ان میں سے صرف ایک پر عمل کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 150292

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 821-775/B=8/1438

    رمضان کے اخیر عشرہ میں اعتکاف کرنا سنت ہے اور تبلیغی جماعت میں جانا سنت نہیں، ایک مباح اورجائز کام ہے، ظاہر ہے کہ سنت کو ترجیح دی جائے گی، جماعت میں جانے کے لیے پورا سال پڑا ہوا ہے جب چاہیں جاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند