• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 147497

    عنوان: تبلیغ کے ذمہ دار کسی عالم سے یا خود قرآنی تفسیر بیان میں کہہ دیں تو شرعاً کیا حکم ہے؟

    سوال: تبلیغ کے ذمہ دار کسی عالم سے یا خود قرآنی تفسیر بیان میں کہہ دیں تو شرعاً کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 147497

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 480-385/D=6/1438

    جی ہاں درست ہے، اردو کی معتبر و مستند تفسیر مثلا معارف القرآن مفتی محمد شفیع صاحب کی تالیف یا مولانا محمد ادریس صاحب رحمہ اللہ کی تالیف پڑھ کر سنائیں اور عالم صاحب عربی کی تفسیر کا مطالعہ فرماکر اس کا خلاصہ بھی پیش فرماسکتے ہیں۔

    اور جو عالم نہ ہوں مگر اردو اچھی پڑھنے اور سمجھنے کی لیاقت رکھتے ہوں تو اردو کی تفسیر مذکور پڑھ کر سنانے پر اکتفا کریں اور بہتر ہے کہ جو حصہ سنانا ہو پہلے اس کا مطالعہ فرماکر اچھی طرح سمجھ لیں تاکہ سننے والوں کو بات سمجھ میں آتی رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند