• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 146841

    عنوان: میری خواہش ہے عالم بنوں اور گھر والوں كی انجینئر

    سوال: میری عمر ۱۶ سال کی ہے، میں دعوت و تبلیغ سے جڑا ہوا ہوں، اس لیے میرے اسلامی ہونے کی وجہ سے گھر میں میرے ساتھ بہت سارے مسائل ہیں، پینٹ شرٹ نہ پہننے کی وجہ سے گھروالے مجھے ڈانٹتے ہیں نیز جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے میں بھی مجھے ڈانٹ پڑتی ہے۔ اس لیے میرا سوال یہ ہے کہ پینٹ شرٹ نہ پہننے کی وجہ سے مجھے ڈانٹ پڑنے اور جماعت کے ساتھ بیٹھنے نہ دینے کی اجازت پر مجھے کیا کرنا چاہئے؟میں عالم بننے کا جذبہ رکھتاہوں ،مگر گھروالے مجھے انجینئر بنانا چاہتے ہیں، تو مجھے عالم بننے کے لیے کیا کرنا چاہئے جب کہ مجھے اس کی اجازت نہیں مل رہی ہے ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 146841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 278-285/Sn=4/1438

     

    آپ اپنا معمول نہ چھوڑیں، صبر سے کام لیں، اور والدین کو خود یا کسی بڑے کے ذریعے سمجھانے کی کوشش کریں اور ساتھ ساتھ دعائیں بھی کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ انھیں دین کی سمجھ عطا فرمائے۔

    (۲) آپ کا جذبہ ماشاء اللہ قابل قدر ہے؛ لیکن کوشش کرکے اور سمجھا بجھاکر آپ والدین سے اس کی اجازت حاصل کرلیں، یہی آپ کے لیے بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند