• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 146681

    عنوان: دکان چھوڑ کر تبلیغ میں جانا؟

    سوال: میرے چار بیٹے ہیں، سب اپنا اپنا کام کرتے ہیں، سب سے چھوٹا بیٹا اکیلا اپنی دوکان چلاتا ہے، وہ مجھ سے ضد کرتا ہے کہ میں دوکان چھوڑ کر تبلیغ پر جانا ہے، دوکان اللہ کے حوالے۔ میں اسے کہتا ہوں کہ صبح شام دوکان کے اوقات کے علاوہ اپنے مقام پر تبلیغ کر لیا کرو او رہم بزرگ ماں باپ ہیں ہماری خدمت کرو اور بڑھاپے میں پریشان نہ کرو۔ تبلیغ والے اسے کہتے کہ تم اللہ کی راہ میں جاوٴ، جانے کے بعد سب ٹھیک ہو جائے گا۔ برائے مہربانی بتائیں کہ میرے بیٹے کو جانا چاہئے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 146681

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 267-188/Sn=5/1438

    آپ نے بیٹے کو جو رائے دی ہے وہ بہت مناسب ہے، بیٹے کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند