• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 145639

    عنوان: بے پردہ بیوی والے حاجی صاحب کا بیان کرنا؟

    سوال: زید حاجی ہے اور تبلیغی جماعت سے منسلک ہے جس کی بنا پر نماز جمعہ سے قبل ممبر پر بیٹھ کر وعظ کرتے ہیں لیکن روزانہ ان کی اہلیہ بے پردہ کھلے سر پورے زیب وزینت سے جازب نظر انداز سے حاجی صاحب کے ساتھ بائک پر بیٹھ کر سرکاری نوکری کرنے فیکٹری میں جاتی ہے جہاں غیر مردوں کا اختلاط ہے ۔ حاجی صاحب پہنچا کر واپس آ جاتے ہیں وہ بے روزگار ہیں، ان کے اخراجات بیوی کی کمائی پر منحصر ہیں ایسی صورت میں کیاان کاوعظ کرنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 145639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 066-042/H=2/1438

     

    وعظ کرنا تو جائز ہے تاہم جو حالات بیوی کے آپ نے لکھے ہیں اگر ان کی نقل درست ہے تو خود بیوی پر بھی اپنی اور حاجی صاحب پر بھی بیوی کی اصلاح میں کوشش کرتے رہنا واجب ہے اور اس میں کوتاہی کرنے پر دونوں گناہگار ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند