• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 130979

    عنوان: والدین بات بات پر تنقید کرتے ہیں

    سوال: میں تبلیغی ہوں لیکن پچھلے کچھ مہینوں سے میرا دل نمازوں میں نہیں لگ رہا ہے اور غلط کاموں کی طرف دھیان زیادہ جانے لگا ہے اور گھر والے یعنی والدین بات بات پر تنقید کرتے ہیں مثلاً کوئی بھی کام شروع کروں تو منع کردیتے ہیں، اس بات پر تھوڑا غصہ بھی آتا ہے اور میں کبھی کبھی غصہ کنٹرول نہیں کر پاتا، میری رہنمائی فرمائیں اس معاملہ پر کہ میرا رویہ کیا ہونا چاہئے والدین کے ساتھ اس معاملہ پر اور جو غلط کاموں میں دھیان زیادہ جا رہا ہے اس کے بارے میں بھی بتا دیجئے۔

    جواب نمبر: 130979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1117-1199/B37=1/1438
    جب غلط کاموں کی طرف دھیان جائے اسی طرح جب والدین کے منع کرنے پر غصہ آئے اور کنٹرول سے باہر ہوجائے تو دونوں موقعوں پر أعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم ۳/ بار پڑھ کر بائیں طرف تھتکار دیا کریں، ان شاء اللہ غلط کام کی طرف سے دھیان بھی ہٹ جائے گا، اور غصہ بھی ٹھنڈا ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ کثرت سے آپ استغفار اور درود شریف پڑھتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند