• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 69575

    عنوان: پورے چہرے پر داڑھی کیسے اگے؟

    سوال: میرے چہرے پر داڑھی اگ نہیں رہی ہے، میں اس کو کاٹ نہیں رہاہوں ، کیوں کہ مجھے یہ پسند ہے اور یہ سنت ہے۔ کیا آپ مشورہ دے سکتے ہیں کہ پورے چہرے پر داڑھی کیسے اگے؟

    جواب نمبر: 69575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1043-993/sd=1/1438

    چہرے پر داڑھی کا نکلنا قدرتی چیز ہے، داڑھی جتنی بھی نکلے، اسی میں فطری حسن ہے، آپ اس سے پریشان نہ ہوں، بس ایک مشت سے پہلے داڑھی نہ کاٹیں، ان شاء اللہ پوری داڑھی رکھنے کا ثواب ملے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند