• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 62215

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ مرد کے لیے کون کون سے کلر (رنگ) کا کپڑا پہننا حرام ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ مرد کے لیے کون کون سے کلر (رنگ) کا کپڑا پہننا حرام ہے؟

    جواب نمبر: 62215

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 38-40/D=2/1437-U کفار، فساق، شعار کے طور پر جس رنگ کو اختیار کرتے ہیں یا جو رنگ عورتوں کے لیے خاص سمجھے جاتے ہیں وہ ناجائز یا حرام ہیں۔ (۱) عن عبد اللہ بن عمرو بن العاص قال رأی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علیَّ ثوبین مُعصفرَین فقال إن ہذہ من ثیاب الکفار فلا تلبسہا وفي روایة قلت اغسلہما قال بل احرقہما․ رواہ مسلم (مشکاة: ص: ۳۷۴) عن ابن عمر قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من تشبہ بقوم فہو منہم․ رواہ أحمد وابوداود (مشکاة: ۳۷۵) (۳) عن عبد اللہ بن عمرو قال مرَّ رجل وعلیہ ثوبان أحمران فسلّم علی النبي صلی اللہ عیلہ وسلم فلم یردّ علیہ․ رواہ الترمذي وأبوداوٴد․ (مشکاة: ۳۷۵) (۴) عن ابن عباس قال قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم لعن اللہ المتشبہین من الرجال بالناس والمشبہات من النساء بالرجال (رواہ البخاری باب المتشبہین بالنساء)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند