• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 58509

    عنوان: مرد کے لیے کپڑے پہننے کا سنت طریقہ کیا ہے؟

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ مرد کے لیے کپڑے پہننے کا سنت طریقہ کیا ہے؟کیا شریعت میں کرتا جائز ہے؟اگر ہاں تو اس کی لمبائی کیا ہونی چاہئے؟کیا ہم پاجامہ پہن سکتے ہیں ؟ سنا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پاجامہ نہیں پہنا ہے؟

    جواب نمبر: 58509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 511-507/B=6/1436-U

    جی ہاں کرتا پہننا سنت ہے، لمبائی کے بارے میں مختلف روایات آئی ہیں، لیکن زیادہ روایت سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ نصف ساق (پنڈلی) تک لمبا کرتا پہنتے تھے۔ پاجامہ اگرچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہننا ثابت نہیں، لیکن اس کا پسند فرمانا ثابت ہے، لہٰذا باجامہ پہننا بھی سنت ہوگا،آپ کا پسندیدہ لباس ہے، اسی لیے صحابہٴ کرام پاجامہ پہنتے تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند