• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 57477

    عنوان: میری دو بیٹیاں ہیں۔ کان اور ناک میں سوراخ کر کرکے زیورات پہننے کے بارے میں مذہب اسلام کیا کہتاہے؟کیا آپ قرآن وحدیث کی روشنی میں اختصار کے ساتھ وضاحت کرسکتے ہیں؟

    سوال: میری دو بیٹیاں ہیں۔ کان اور ناک میں سوراخ کر کرکے زیورات پہننے کے بارے میں مذہب اسلام کیا کہتاہے؟کیا آپ قرآن وحدیث کی روشنی میں اختصار کے ساتھ وضاحت کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 57477

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 381-414/L=4/1436-U لڑکیوں کے کان اور ناک سوراخ کرانے کی گنجائش ہے، لڑکیوں کے کان سوراخ کرانے کا عمل عہد اول سے بغیر کسی نکیر کے رائج ہے، ولا بأس بثقب أذن الطفل لأنہم کانوا یفعلون ذلک في الجاہلیة ولم ینکر علیہم ذلک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (خانیة علی ہامش الہندیة: ۳/۴۱۰) وفي الدر المختار: قلت: وہل یجوز الخرام في الأنف لم أرہ (در مختار) وفي الشامی: قولہ لم أرہ قلت: إن کان مما یتزین النساء بہ کما ہو في بعض البلاد فہو فیہا کثقب القرط اھ ط وقد نص الشافعیة علی جوازہ (شامي: ۹/۶۰۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند