• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 5701

    عنوان:

    عموماً میں پینٹ اور پائجامہ پہنتاہوں جو کہ لمبے ہوتے ہیں اور میرے ٹخنے سے نیچے ہوتے ہیں۔ تو کیا میں اپنے پتلون کو ٹخنے سے اوپر رکھنے کے لیے موڑ سکتاہوں؟ ایک نوجوان کہہ رہا تھا کہ ایک حدیث ہے جس میں کپڑا موڑنے سے منع کیا گیا ہے۔ برائے کرم میری مددکریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 768=748/ د

    جی ہاں موڑ سکتے ہیں بلکہ موڑ لینا چاہیے کیونکہ ٹخنے سے نیچے پائجامہ یا پینٹ پہننے پر حدیث میں سخت وعید آئی ہے۔ بہتر تو یہ ہے کہ ٹخنے سے اوپر تک کا ہی سلوائیں تاکہ موڑنے کی ضرورت پیش نہ آئے جو ایک بدنما شکل ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند