• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 4739

    عنوان:

    میں جس کمپنی میں کام کر رہا ہوں وہاں اب ٹائی پہننا لازم کردیا گیا ہے، ویسے دل سے تو ایک دم نفرت ہے ٹائی پہننے سے، لیکن اس صورت میں کیا حکم ہے؟

    سوال:

    میں جس کمپنی میں کام کر رہا ہوں وہاں اب ٹائی پہننا لازم کردیا گیا ہے، ویسے دل سے تو ایک دم نفرت ہے ٹائی پہننے سے، لیکن اس صورت میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 4739

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 417=417/ م

    ٹائی عیسائیوں کا شعار ہے، مسلمان کو ٹائی پہننے سے دلی نفرت ہونی چاہیے کہ دینی حمیت کا تقاضا بھی یہی ہے، آپ اپنی استطاعت کی حد تک کوشش کریں کہ ٹائی پہننے کی پابندی ختم ہوجائے یا کسی دوسری جگہ ملازمت مل جائے، اور جب تک پابندی ختم نہ ہو یا متبادل کام نہ مل جائے بادلِ ناخواستہ صرف کام کے وقت میں ٹائی لگالیا کریں اور فارغ اوقات میں اس کو پہننے سے گریز کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند