• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 177494

    عنوان: کتنی مقدارڈاڑھی رکھنا واجب ہے، حرام آمدنی والے کے یہاں مزدوری کرنا

    سوال: دین کے ان مسائل کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ ۱ ۔کتنی مقدار ڈاڑھی رکہنا شریعت کی رو سے واجب ہے؟ اور کتنے مقدار مستحب ہے ۔مدلل جواب مرحمت فرمائیں۔ ۲.کوئی آدمی اگر کسی ایسے مالک کی مزدوری کرے جس کا اکثر حصہ یا تھوڑا حصہ حرام مال سے وابستہ ہے تو اس مالک سے مزدوری وصول کرنا شرعا کیا حکم ہے؟ دلائل سے روشناس فرمائیں۔

    جواب نمبر: 177494

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:631-466/sn==7/1441

    (1)کم از کم یکمشت ڈاڑھی رکھنا شرعا واجب ہے، اس سے زیادہ ہونے پر کٹوانا جائز ہے؛ بلکہ بعض حضرات نے اسے افضل قرار دیا ہے۔ (دیکھیں: احسن الفتاوی: 9/55، مسائل شتی، ط: دزکریا بکڈپو، دیوبند)۔ عن ابن عمر، قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: احفوا الشوارب وأعفوا اللحی: ہذا حدیث صحیح (سنن الترمذی ت رقم: 2761) قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لا طاعة لمخلوق فی معصیة الخالق (مصنف ابن أبی شیبة ، رقم: 33717)وأما الأخذ منہا وہی دون ذلک کما یفعلہ بعض المغاربة ومخنثة الرجال فلم یبحہ أحد إلخ (فتح القدیر للکمال ابن الہمام 2/ 348، ط: بیروت)

    (2) اگر تھوڑا بہت مال حرام ہے تب تو مزدوری وصول کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ لیکن اگر کسی مسلمان کی کل یا غالب آمدنی حرام ہو تو اس کے پاس مزدوری نہ کرنی چاہیے، اگر کرتا ہے تو اسے شروع ہی میں یہ کہہ دینا چاہیے کہ میری مزدوری حلال آمدنی سے دو یا پھر کسی سے قرض لے کر دو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند