• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 173503

    عنوان: داڑھی سیٹ کرنے میں گال پر جو ہڈی ہوتی ہے وہ ہڈی دانتوں سمیت ہے یا دانتوں کے علاوہ؟

    سوال: داڑھی سیٹ کرنے میں گال پر جو ہڈی ہوتی ہے وہ ہڈی دانتوں سمیت ہے یا دانتوں کے علاوہ؟

    جواب نمبر: 173503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 93-80/H=01/1441

    ڈاڑھی کے سلسلے میں رخسار پر جو ہڈی ہوتی ہے اس کا حکم وہ نہیں ہے جو جبڑے کی ہڈی کا ہے، لہٰذا رخسار کی ہڈی کے اوپر والے بال کو صاف کر سکتے ہیں، گرچہ بہتر یہ ہے کہ صاف نہ کریں، لیکن جبڑے کی ہڈی کے اوپر والے بال کو صاف کرنا یا مقدارِ واجب سے کم کرنے کے لئے کاٹنا درست نہیں ہے۔

    أن النبي - صلی اللہ علیہ وسلم - کان یأخذ من لحیتہ من عرضہا وطولہا (ترمذی شریف: رقم الحدیث: ۲۷۶۲) (فتاویٰ محمودیہ: ۱۹/۳۹۶، ط: دارالمعارف دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند