• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 170203

    عنوان: میں نے اب سنتی لباس اپنا لیا ہے‏‏، كیا كبھی كبھار پینٹ پہن سكتا ہوں؟

    سوال: (۱) میں پہلے پینٹ شرٹ پہنا کرتا تھا ، لیکن اب اللہ کے فضل وکرم سے اب سنتی لباس جسم پر ہے، مجھے اس بات کا ڈر ہوتاہے کہ انسان جس حالت میں مرے گا ویسی ہی اٹھایا جائے گا، اس لیے میں نے خود کو پہلے سے تبدیل کیا ، لیکن میرے پاس کچھ نئی کچھ پرانی کافی پینٹ شرٹ ہیں، کیا میں بیچ بیچ میں ان کو بھی پہنا رہوں تاکہ وہ بھی برباد نہ ہوں؟ (۲) میں کہیں شادی وغیرہ میں جاتاہوں تو لوگوں کے سامنے شرم سی محسوس ہوتی ہے، لوگ کچھ کہتے بھی ہیں ، طرح طرح کی باتیں، تو کیا میں شادی میں پینٹ شرٹ پہن کر چلا جاؤں؟

    جواب نمبر: 170203

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 843-716/D=09/1440

    اپنا مخصوص لباس تو اسی سنتی لباس کو بنائیں آفس، دکان، بازار مسجد وغیرہ اسی کو پہن کر جایا کریں گھر میں استعمالی کپڑے کے طور پر (کام کاج میں) بغیر اہتمام کے (یعنی پریس وغیرہ کا اہتمام نہ رکھیں) پینٹ شرٹ بھی پہن لیا کریں بشرطیکہ پینٹ ٹخنہ کو ڈھاکنے والا نہ ہو ورنہ پھر نیچے سے موڑلیں یا کاٹ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند