• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 168968

    عنوان: کان کے پاس جو بال گھنگرالے ہیں اس بال کو مٹھی تک کاٹا جاسکتاہے؟

    سوال: میری داڑھی بڑی ہے اور گھنگرالی ہے،تھوڑی سی ، میرے کان کے پاس جو بال گھنگرالے ہیں اس بال کو مٹھی تک کاٹا جاسکتاہے؟ براہ کرم، پورا طریقہ بتائیں ۔ جزاک اللہ خیرا۔

    جواب نمبر: 168968

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:689-622/L=7/1440

    کان کے قریب جبڑے پر جوبال ہیں اگر وہ قبضہ (مٹھی) سے زائد بڑھے ہوئے ہوں تو ان کو قبضہ (مٹھی) تک کاٹنے کی گنجائش ہوگی ۔

    ولا بأس إذا طالت لحیتہ أن یأخذ من أطرافہا ولا بأس أن یقبض علی لحیتہ فإن زاد علی قبضتہ منہا شیء جزہ وإن کان ما زاد طویلة ترکہ کذا فی الملتقط.والقص سنة فیہا وہو أن یقبض الرجل لحیتہ فإن زاد منہا علی قبضتہ قطعہ کذا ذکر محمد - رحمہ اللہ تعالی - فی کتاب الآثار عن أبی حنیفة - رحمہ اللہ تعالی - قال وبہ نأخذ کذا فی محیط السرخسی.)الفتاوی الہندیة 5/ 358، الباب التاسع عشر فی الختان والخصاء وحلق المرأة شعرہا ووصلہا شعر غیرہا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند