• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 163691

    عنوان: ڈاڑھی كو بھورا كرنا

    سوال: داڑھی کو براؤن رنگ کا گرن گارنر ہونے کے بعد اس کا اصل پیسٹ دھول جاتا ہے ،تو کیا ایسا رنگ رنگ جو بالوں پر پرت نہیں بنتا لگانا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 163691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1382-1205/L=11/1439

    بالوں کو کلر کرنے کے لیے کالے رنگ کے خضاب کا استعمال تو جائز نہیں ؛البتہ اگر کسی چیزسے بالوں کو بھورا کرلیا جائے تو اس کی گنجائش ہے، بشرطیکہ بالوں پر تہہ نہ جمے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند