• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 159207

    عنوان: مرد کے لیے چاندی کا چین پہننا كیسا ہے؟

    سوال: کیا مرد حضرات چاندی کا چین اور چاندی کی انگوٹھی پہن سکتے ہیں؟ اگر پہن سکتے ہیں تو کتنے گرام تک کی پہن سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 159207

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:768-649/L=6/1439

    مرد کے لیے چاندی کا چین پہننا جائز نہیں؛البتہ چاندی کی انگوٹھی پہننے کی گنجائش ہے ،بشرطیکہ کہ وہ ایک مثقال ساڑھے چار ماشہ(۴/گرام۳۷۴ملی گرام ) سے کم کی ہو۔ولا یزیدہ علی مثقال(درمختار) وفی الشامي:وقیل:لا یبلغ بہ المثقال ․ذخیرة ․أقول ویویدہ نص الحدیث السابق من قولہ علیہ الصلاة والسلام”ولاتتممہ مثقالا“(شامی:۹/۵۲۰ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند