• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 157776

    عنوان: دونوں بھووں ،اور کان ناک پر اُگنے والے بالوں کو صاف کرنا؟

    سوال: دریافت کرنا ہے کہ جو بال ناک میں کان میں یا بھووں کے بیچ میں اگے ہوتے ہیں،ان کو کاٹ دینا ،مونڈ دینا شرعا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 157776

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:417-359/D=5/1439

    ناک کے بال اکھاڑنا منع ہے، ناک، کان کے بال کاٹ سکتے ہیں۔ بھووٴں کے بیچ کے بال بڑے ہوں اور بدنما معلوم ہوں تو انھیں کاٹ سکتے ہیں۔

    وفي حاشیة الطحطاوي ولا باس بأخذ الحاجبین وشعر وجہہ ما لم یشبہ المخنثین․ (حاشیة الحطاوي ۵۲۶) ولا تنتفوا شعر الأنف فأنہ یورث الجذام ولکن قصوہ قصا (أیضا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند