• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 157519

    عنوان: سرخ رنگ كا لباس پہننا؟

    سوال: (1) کیا سرخ رنگ کی ممانعت صرف لباس تک محدود ہے یا کلیةً ممنوع ہے ؟ (2) کیا صرف لباس میں ہی سرخ رنگ استعمال کرنے میں اجتناب کرنا چاہئے یا اسکے علاوہ میں بھی؟ جیسے دکان و مکان کے رنگ و روغن، چیزوں کے انتخاب وغیرہ میں؟ (3) کیا لباس کے بغیر استعمال کرسکتے ہیں یا اس میں کوئی کراہت یا ناپسندیدگی ہے ؟

    جواب نمبر: 157519

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:376-374/D=5/1439

    گاڑھا سرخ، شوخ گلابی اور جو رنگ زنانے شمار ہوتے ہیں ان رنگوں کے کپڑے مردوں کے لیے مکروہ تنزیہی ہیں، وکرہ لبس المعصفر والمزعفر والأحمر․․․ مفادہ أن الکراہة تنزیہیة لکن صرح في التحفة بالحرمة فأفاد إنہا تحریمیة․ (الدر مع الرد: ۹/ ۵۱۵)

    (۱) یہ حرمت مردوں کے لیے لباس کی حدتک ہے۔

    (۲) دیگر چیزوں میں پسند کے مطابق لال (سرخ) رنگ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

    (۳) کراہت منقول نہیں۔ باقی موقعہ ومحل کے لحاظ سے طبعاً ناپسند معلوم ہو یا فیشن پسند اور شوخ طبع لوگوں کی مشابہت کی وجہ سے کراہت ہوجائے دوسری بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند