• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 154203

    عنوان: بالوں کو رنگ لگانا ؟

    سوال: حدیث میں حضور نے بالوں کو سیاہ رنگ لگانے سے منع فرمایا ہے ، میرا سوال ہے کہ آج کل کم عمر بچوں اور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے بال عمر سے پہلے ہی سفید ہو رہے ہیں اس کی وجہ غالباً آج کل کی خوراک یا ماحول کا اثر ہے ، عمر سے پہلے ہی بال سفید ہونا شاید کسی بیماری کے درجے میں شمار ہو، میں آپ سے جاننا چاہ رہا تھا کہ کیا ان لوگوں کے لیے بالوں کو سیاہ رنگ کرنا جائز ہے جن کے بال عمر سے پہلے ہی کسی بیماری کے سبب سفید ہو گئے ہوں ؟

    جواب نمبر: 154203

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1362-1294/sd=12/1438

    جن کے بال کسی بیماری کی وجہ سے عمر سے پہلے ہی سفید ہوگئے ، اُن کے لیے بھی خالص سیاہ رنگ کرانا مکروہ تحریمی اور ناجائز ہے ، احادیث میں کالا خضاب لگانے کی ممانعت مطلق ہے ، ہاں ایسی سرخی جو سیاہی مائل ہو اُس کو لگانے کی گنجائش ہے ۔ ( فتوی دار العلوم دیوبند ، ن: ۸۱۰/۸۰۰، ۱۴۳۵ھ، م:۲۷۹/۲۷۹، ۲۰۱۳ء)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند