• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 152858

    عنوان: محض اس وجہ سے ڈاڑھی نہ ركھنا كہ لوگ كہتے ہیں ابھی عمر ہی كیا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیان عظام مسئلے ذیل کے بارے میں کہ زیدکی عمر 21 سال ہے اور زید نے سنت کے مطابق داڑھی رکھی ہے مگر زید کے گھر والے اور رشتہ دار اس کو پریشان کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ابھی سے ملا بن گئے اور ابھی عمر ہی کیا ہے شادی کیسے ہوگی وغیرہ وغیرہ اور اسکی وجہ سے اس کو حقارت سے دیکھتے ہیں تو ایسے گھر والوں کے لئے کیا حکم ہے کیا وہ شریعت کے مطابق گناہگار ہیں؟ برائے مہربانی مکمل جواب دے کر عنداللہ معذور ہوں ۔

    جواب نمبر: 152858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1248-1137/B=11/1438

    اسلام میں مسلمانوں کے لیے ڈاڑھی رکھنا واجب ہے، یہ مسلمانوں کا یونیفارم ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈاڑھی رکھنے کا حکم دیا ہے خود بھی رکھی ہے، خلفائے راشدین اور صحابہٴ کرام اور تابعین نے، ائمہ کرام نے اور ہمارے سب ہی اسلاف نے ڈاڑھی رکھی ہے، جو ڈاڑھی نہ رکھے اسے فقہائے کرام نے فاسق لکھا ہے۔ اگر کوئی محض اس وجہ سے کہ ابھی شادی نہیں ہوئی ہے ڈاڑھی نہ رکھے اور منڈوائے تو یہ بلاشبہ گناہ کا کام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند