• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 151769

    عنوان: زیر ناف کے بال کہاں سے کہاں تک کاٹنا چاہیے؟

    سوال: (۱) زیر ناف کے بال کہاں سے کہاں تک کاٹنا ہے؟ (۲) سر کے بال ہر طرف سے ایک ہی سائز کا رکھنا ہے؟ یا کم زیادہ رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 151769

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1119-1109/M=9/1438

    (۱) ناف سے نیچے پیڑو کی ہڈی پر جو بال ہیں وہ اسی طرح شرمگاہ کے اور اس کے آس پاس کے بال اور اس کی محاذات میں رانوں کا وہ حصہ جس کے تلوث کا خطرہ ہے اور دُبر کے بال ان سب کو کاٹنا چاہیے۔ ہکذا فی الشامیہ

    (۲) موجودہ فیشن اور فساق لوگوں کی تقلید میں بال چھوٹے بڑے رکھنا درست نہیں، ہرجانب سے سائز برابر رکھنا چاہیے اور سنت کے مطابق رکھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند