• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 130986

    عنوان: کیا 30 سال یا اس سے کچھ کم زیادہ کی عمر والا مرد اپنی اہلیہ کو خوش کرنے کے لیے کالا خضاب اپنے بالوں میں لگا سکتا ہے ؟

    سوال: کیا 30 سال یا اس سے کچھ کم زیادہ کی عمر والا مرد اپنی اہلیہ کو خوش کرنے کے لیے کالا خضاب اپنے بالوں میں لگا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 130986

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1172-1171/M=12/1437 بالوں میں کالا خضاب لگانا ممنوع و مکروہ ہے بعض فقہاء نے بیوی کو خوش کرنے کے لیے شوہر کو کالا خضاب لگانے کی گنجائش دی ہے لیکن احناف کے یہاں اس پر فتوی نہیں ہے عام مشایخ حنفیہ کا مسلک یہ ہے کہ کالا خضاب مطلقاً مکروہ تحریمی ہے اور اسی پر فتوی دیا جاتا ہے اس لیے صورت مسئولہ میں ۳۰/ سالہ شخص کو کالا خضاب استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ قال فی الذخیرہ: أما الخضاب بالسواد للغزو لیکون أہیب فی عین العدو فہو محمود بالاتفاق وإن لیزین نفسہ للنساء فمکروہ وعلیہ عامة المشایخ وبعضہم جوزہ بلا کراہة الخ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند