• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 69961

    عنوان: بینک میں کرایہ پر گاڑی لگانا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین وشرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں نے کہ بینک میں کرائے پر گاڑی لگانا کیسا ہے ؛ بینک جو کرایہ دے گی وہ ہمارے لیے حلال ہوگا کہ نہیں؟ براہ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 69961

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1048-869/D=12/1437 بینک میں کرائے پر گاڑی لگانے کی گنجائش ہے بینک سے ملنے والا کرایہ حلال ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند