• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 69563

    عنوان: زمین اور باغ لگانے میں شرکت؟

    سوال: ایک مسئلہ دریافت ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے کو اپنی زمین دی اس شرط پر کہ تم اس میں آم وغیرہ کے درخت لگاو َاور اسکی دیکھ بھال میں کروں گا اور اس کے فوائد پانچ سال تک آپ حاصل کر یں گے اور پانچ سال کے بعد درختوں کے ساتھ زمین مجھے واپس کرنی ہے اور ان درخت وغیرہ کی آپ کو رقم نہیں دی جائے گی کیا اس طرح معاملہ صحیح ہے

    جواب نمبر: 69563

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 25-5/Sd38=1/1438 صورتِ مسئولہ میں معاملے کی مذکورہ صورت شرعا ًدرست نہیں ہے۔ اذا دفع الرجل الی آخر أرضاً بیضاء لیغرس فیہا أغراساً، علی أن الأغراس والثمار بینہما، فہو جائز۔ وان شرطا أن تکون الأغراس لأحدہما والثمار لأحدہما، لا یجوز؛ لأن ہذا الشرط قاطع للشرکة۔ ( الفتاوی الہندیة: ۵/۳۲۱، کتاب المعاملة )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند