• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 69383

    عنوان: موبائل بیچنے کے بعد واپسی کی ایک صورت؟

    سوال: میں نے ایک آدمی کو موبائل چھ مہینہ کی قسط پر دیا، اس آدمی نے پندرہ دن استعمال کیا اور واپس میں نے اس سے خرید لیا۔ کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 69383

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1415-1494/H=01/1438 اگر اس آدمی نے چھ مہینے کی قسطیں پندرہ دن میں اداء کردیں اور پھر آپ نے اس سے خریدا تو کچھ حرج نہیں اور اگر ا س نے تمام قسطیں اداء نہیں کی تھیں او رآپ نے اس سے کم قیمت میں خرید لیا تو یہ بیع درست نہ ہوئی شبہة الربٰو اگر بیع و شراء کی کوئی او رصورت پیش آئی ہوتو اس کو صاف و واضح لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند