معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 175238
جواب نمبر: 17523801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 311-247/D=04/1441
صورت مسئولہ میں زمین کا فروخت کرنا اگرچہ جائز ہے لیکن آپ اپنی معلومات کی بنیاد پر اس سے احتیاط کرلیں تو بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں درج ذیل مسئلہ جاننا چاہتاہوں۔ میرا ایکسپورٹ کا کاروبار ہے۔ میں سال میں ایک مرتبہ چار پانچ دن کے لیے ایک میلہ میں شرکت کرتا ہوں جو کہ "ایکسپورٹ پروموشن کونسل فور ہنڈی کرافٹس" (EPCH) نئی دہلی کے ذریعہ منعقد کیا جاتا ہے۔ ایکسپورٹ پروموشن کونسل فور ہنڈی کرافٹس ہماری فرم کے نام پر ہم کو اسٹال (عارضی دکان) دیتی ہے اور ہم سے کرایہ وصول کرتی ہے۔ کسی سال میں خوداپنا اسٹال لگاتا ہوں اور کسی سال میں اپنا اسٹال دوسرے ایکسپورٹر کو دے دیتا ہوں اور میں اپنے اسٹال کے ایکسپورٹر سے اس کا معاوضہ لیتا ہوں۔ مجھے بتائیں کہ کیا یہ معاوضہ جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز نہیں ہے تو میں یہ پیسہ کہاں خرچ کروں؟
1260 مناظرمشتری نے ایک زمین خریدی بعد میں پیمائش ہوئی تو دوسرا مستحق نکل آیا
1839 مناظرمحترم مفتی صاحب اللہ آپ کو خیر و عافیت سے رکھے۔ خدمت میں عرض یہ ہے کہ کریڈٹ کارڈ بنوانا اور پچاس دن تک بینک کا پیسہ کاروبار میں استعمال کرنا پھر پچاس دن کے اندر اس رقم کو بینک کو بغیر سود کے لوٹا دینا، کیا یہ جائزہے؟
1553 مناظرپہلی بیع فسخ كركے آج كی ویلیو پر دوكان خریدنا؟
1096 مناظرہمارا
چاول کا کاروبار ہے۔ ہم سندھ سے چاول خرید کر کراچی میں فروخت کرتے ہیں۔ ہمارے پاس
قبضے میں چاول نہیں ہوتے ہم خریدنے والوں سے یہ کہتے ہیں کہ مثال کے طور پر [ہم آپ
کو چالیس روپیہ میں پندرہ ہزارکلوگرام چاول دیں گے] ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ان الفاظ
کے بولنے سے [وعدہ] ہوتا ہے یا [سودا]؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ ہے۔ مگر
مارکیٹ کی صورت حال یہ ہے کہ اگر وعدہ پورا نہیں کرپاتا تو ریٹ بڑھ جانے پر فرق
لیتے ہیں۔ مثلاً اگر بات چالیس روپیہ میں ہوئی تھی مگر دو دن بعد مارکیٹ میں وہی
چیز بیالیس روپیہ کی ہوتی ہے اور میں کسی معقول وجہ سے وعدہ نہیں پورا کرسکتاتو دو
پیہ فرق ہر کلو پر مجھ سے خریدار مانگے گا۔ کیا یہ صحیح ہے؟
چین کی ایک کمپنی ہے جس کا نام ٹائنس ہے۔ یہ کمپنی دو سو ممالک میں کاروبار کرتی ہے۔ انڈیا میں بھی یہ کمپنی ہے۔ جس میں پہلے ایک آدمی اندراج کرواتا ہے اور اس کے بعد تین سو امریکی ڈالر کی خریداری کرتا ہے اس کے بعد تین یا چارآدمی اور ڈھونڈتا ہے اس طرح یہ چلتا ہے۔ تو پہلے آدمی کو ہر بیس فیصد پر کمیشن شروع ہوتا ہے۔ تو کیا یہ کاروبار جائز ہے ؟ اس کمپنی کا دعوی ہے کہ ملیشیاکی حکومت نے اسے حلال کا سرٹیفکٹ دیا ہے۔ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔
2772 مناظرمشتری کا قیمت کم کرکے دینا؟
8248 مناظر