• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 173665

    عنوان: میگی کی بیع کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: میگی کی بیع کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 173665

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:103-94/L=2/1441

     میگی کے بارے میں جو یہ مشہور ہے کہ اس میں خنزیر کی چربی ڈالی جاتی ہے اس کی شرعی اعتبار سے تحقیق نہیں ہوسکی ہے ؛اس لیے فی نفسہ اس کی خرید وفروخت میں مضائقہ نہیں، اگر کوئی شخص احتیاط کرے تو یہ تقوی کی بات ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند