• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 165987

    عنوان: آن لائن سونے کی بیع کرنا

    سوال: کسی ایپ سے آن لائن گولد خریدنا اور پھر اس گولد کو اسی ایپ والے کو بیچنا کیسا ہے ؟ جیسے کہ فون پہ،پے ٹی ایم وغیرہ سے .....اس مبیع گولد کی رقم استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 165987

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 134-111/D=2/1440

    اَیپ پر آن لائن جو گولڈ خریدا جاتا ہے اولاً تو وہ خارج میں موجود ہی نہیں ہوتا جس کی وجہ سے اس کی بیع صحیح نہیں ہوگی بالفرض اگر اس کو موجود مان لیں تو اگرچہ بیع صحیح ہو جائے گی لیکن بغیر قبضہ کئے اس کو آگے بیچنا جائز نہیں ہوگا اور یہاں بغیر قبضہ کے ا س کو آگے بیچا جاتا ہے لہٰذا اس طرح کے نفع کو استعمال کرنا جائز نہیں۔ ومنہا في المبیع وہو أن یکون موجوداً فلا ینعقد بیع المعدوم ومالہ خطر العدم ۔ ہندیة: ۳/۵۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند