• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 160388

    عنوان: جانوروں كی غذا كی خرید وفروخت

    سوال: امید ہے کہ خیر و عافیت سے ہوں گے ۔ عرض مسئلہ یہ ہے کہ کتوں کی غذا کے لیے جانوروں کی خال کو کیمیکلز کے استعمال سے مختلف کھانے کے بسکٹ وغیرہ بنائے جاتے ہیں ۔ اسی طرح اگر حلال جانوروں کا وہ حصہ جس میں پیشاب بنتا ہے اور نکلتا ہے یعنی آلہ تناسل کو اگر کتوں کی غذا کے لیے تیار کیا جائے اور اس کی خرید و فروخت کی جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟یہ عضو اور دیگر اعضاء جن کا کھانا حرام یا مکروہ تحریمی ہے ان کو کتوں کی غذا بنانے کے لیے خریدنا یا فروخت کرنے کا کیا حکم ہے ؟ ازراہ کرم مدلل جواب سے مستفید فرمائیں اور عند اللہ ماجور ہوں ۔

    جواب نمبر: 160388

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:755-842/D=9/1439

    صورت مسئولہ میں چوں کہ مذکورہ چیزوں کا کتوں کو کھلانا جائز ہے، اس لیے ان کی خرید وفروخت میں بھی کوئی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند