• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 159948

    عنوان: سامان فروخت کر دینے کے بعد کم قیمت میں خریدنا؟

    سوال: تجارتی اشیاء کا بزنس میں پہلے کسی چیز کا بیچنا پھر اسے خریدنا یعنی خریدنے سے پہلے ہی دو روپیہ کا بیچنا پھر ایک روپیہ کا خریدنا تو ایک روپیہ پرافٹ ہوگا، کیا یہ جائز ہے؟ واضح رہے کہ بیچنے کے بعد خریدنے کے لیے ایک مہینہ کی مدت ہے۔ معاف کرنا ہمیں اردو نہیں آتی اور نہ ہی انگلش ، اس لیے براہ کرم، ہندی زبان میں ہی جواب دیں، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 159948

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:904-866/L=8/1439

    پہلے کسی کو سامان بیچنے کی صورت میں اگر خریدار کی طرف سے مکمل یا بعض رقم کی ادائیگی سے پہلے بائع کے ہاتھ فروخت کیا جائے تو یہ جائز نہیں؛البتہ اگر خریدار مکمل رقم ادا کردے اور بعد میں بخوشی کم قیمت میں وہ چیز فروخت کرے تو کم قیمت میں اس سے خریدنے کی گنجائش ہوگی۔ومن اشتری جاریةً بألف درہم حالة أو نیسئةً فقبضہا ثم باعہا بخمس مائة قبل أن ینقد الثمن لا یجوز البیع الثاني (ہدایہ: ۳/۵۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند