• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 155303

    عنوان: تجارت كے لیے دی گئی رقم كا وارثین سے مطالبہ؟

    سوال: ایک بیوہ خاتون نے زید کوآمدنی کے لئے 3 لاکھ روپیہ دیا،پھر وہ نہ تو کوئی منافع دیتا تھا،نہ ہی اصل رقم، اور یہ بیوہ خاتون اپنی رقم کا تقاضا کرتی رہی، کچھ عرصہ بعد اس کا کہنا ہے کہ میں نے یہ رقم بکر کو کام کرنے دیا تھا اور اس کا انقال ہو گیاہے ، اس لیے میں یہ رقم نہیں دے سکتا، سوال یہ ہے کہ خاتون زید سے اس رقم کا تقاضا کرے گی یا اس معاملے کا کیا حکم ہے ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:70-59/M=2/1439

    صورت مسئولہ میں مذکورہ بیوہ خاتون زید سے اپنی رقم کا مطالبہ کرسکتی ہے اور زید کے ذمہ اس کی ادائیگی لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند