• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 154240

    عنوان: کیا ہم اپنا مال موجودہ ریٹ سے زیارہ میں فروخت کر سکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم اپنا مال موجودہ ریٹ سے زیارہ میں فروخت کر سکتے ہیں؟آ ج اگر ہمارے تیل کا ریٹ 1200 روپئے کلو ہے اور ہم اسے کسی دوسرے کو 1300 روپئے کلو کے حساب سے بیچ دیں یہ کہہ کر کہ 1300 میں لے لو، پیسے 2 مہینے بعد دیدینا اور سامنے والا اس پر راضی بھی ہے ، تو کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 154240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1387-1281/B=1/1439

    صورت مسئولہ میں اگر خریدار ادھار کی وجہ سے 1300 روپئے میں خریدنے پر راضی ہوجائے تو اس طرح عقد کرنا صحیح ہے اور نفع بھی حلال ہوگا۔ ویزاد في الثمن لأجلہ إذا ذکر الأجل بمقابلة زیادة الثمن قصدًا․ (رد المحتار: ۷/ ۳۲۶زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند