• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 152098

    عنوان: فارمی شہد پر عشر یا بیسواں حصہ

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ فارمی شہد کے مکھیوں کے ذریعے حاصل ہونے والے شہد پر عشر یا بیسواں حصہ۔اس لئے کہ اس پر کافی خرچہ کیا جاتا ہے ؟ اور ۲- فارم میں شہد کی مکھیاں چینی سے شہد بناتی ہے ۔ ازراہ کرم مطلع فرمادیجئے کہ یہ ملاوٹ کی زمرے میں تو نہیں آتا؟

    جواب نمبر: 152098

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 944-902/sd=9/1438

    (۱) ہندوستان کی زمین میں عشر و خراج واجب نہیں ہوتا ، لہذا فارمی شہد کی مکھیوں کے ذریعے حاصل ہونے والے شہد پر عشر واجب نہیں ہے ، ہاں شہد کے بدلے حاصل شدہ آمدنی پر حسب شرائط زکات واجب ہوگی۔

    (۲) جی نہیں! یہ ملاوٹ کے زمرے میں نہیں آئے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند