• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 151233

    عنوان: پرانے سِکّوں کو بیچنا

    سوال: ہمارے پاس پرانے سِکّے ہیں ، پرانے سکے جب بیچے جاتے ہیں تو اس کی اصل قیمت سے کہیں زیادہ قیمت ملتی ہے، کیا اس طرح سے ان پرانے سکوں کو زیادہ قیمت پر بیچنا جائز ہے؟ کیا یہ درست ہے؟ اور یہ کہیں ربا تو نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 151233

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 877-815/sd=9/1438

    اگر پرانے سکوں کی مالیت ختم ہوچکی ہے، تو وہ سامان کے حکم میں ہیں، لہٰذا ان کی پرانی قیمت سے زائد قیمت پر خریدنا جائز ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند