• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 147117

    عنوان: کیا انٹرنیشنل ٹریڈنگ کے ذریعے پیسے کمانا درست ہے ؟

    سوال: وضاحت: آج کے دور میں انٹرنیٹ کے ذریعے تجارت میں کافی آسانی ہو رہی ہے ، ایک ملک سے دوسرے ملک ایک دوسرے سے رابطہ کرنا ، معملات کرنا آسان ہے ۔ایک کمپنی اپنا سامان بیچنا چاہتی ہے اور دوسری طرف سامان خریدنے والے بھی موجود ہیں دونوں فریقین سے رابطے کر کے معاملہ کروا دیا پھر اس پر کمیشن لیا جاتا ہے ، کیا ایسے پیسے کمانا درست ہے ؟ اسے انٹرنیشنل ٹریڈنگ ایجنٹ بھی کہا جاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 147117

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 284-228/H=3/1438

     

    اگر رابطہ کر کے دونوں عاقدین کے مابین معاملہ طے کرادیں اور جو کچھ اپنی محنت اور جد وجہد ہوتی ہے اس کی اجرت صاف طے کرلیں تو اس میں کچھ مضائقہ نہیں بلکہ جائز ہے بس کذب و خداع سے پوری طرح اجتناب کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند