• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 145890

    عنوان: زکات میں کپڑے، قیمت خرید کے اعتبار سے دینا؟

    سوال: زید نے آن لائن کپڑوں کی خریداری صرف کپڑوں کی تصاویر دیکھ کر کی, جب کپڑے گھر پہنچے تو ایسا معلوم ہوا کہ مقامی مارکیٹ کی بنسبت کافی مہنگے داموں پڑے ہیں, اب جس قیمت پر زید کو پڑے ہیں, کیا اسی قیمت کا اعتبار کر کے ان کپڑوں کو بطور زکوة دے سکتا ہے یا نہیں؟دکاندار نے کورئیر سروس کے ذریعے کپڑے بھیجے ہیں،اور کہا ہے کہ سروس کے پیسے میں نے اس قیمت میں نہیں وصول کیے حالانکہ غالب گمان ہے کہ وہ اس نے وصول کر لیے ہوں گے ,تو کیا زکوة ادا کرتے وقت اس سروس کی قیمت الگ کی جائے گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 145890

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 122-134/L=2/1438

    زکوٰة ادا کرتے وقت ان کپڑوں کی جو بازاری قیمت ہوگی، اس قیمت کے اعتبار سے زکوٰة کاحساب لگایا جائے گا، جس قیمت پر آپ نے خریدا ہے اس کا اعتبار نہیں ہوگا، اور نہ الگ سے کورئیر کی رقم ا س میں شامل کی جائے گی پس اس کپڑے کی جو بازار میں ویلو ہے کپڑے سے زکوٰة ادا کرنے کی صورت میں صرف اتنی مالیت کی زکوٰة ادا ہو جائے گی۔ وذکر محمد فی الرقیات: أنہ یقوم فی البلد الذي حال الحول علی المتاع بما یتعارفہ أہل ذلک البلد نقداً فیما بینہم یعنی غالب نقد ذلک البلد، ولاینظر إلیٰ موضع الشراء ولا إلیٰ موضع المالک وقت حولان الحول۔ (التاتارخانیہ: ۳/۱۶۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند