• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 145322

    عنوان: جانوروں کی شکل والے کھلونوں کی تجارت؟

    سوال: کیا ٹڈی، بھالو، شیر اور بلی وغیرہ جو کھلونے کپڑے وغیرہ کے بنے ہوتے ہیں اور ان کے اندر کپاس بھری ہوتی ہے ان کی تجارت کرنا جائز ہے یا ناجائز ہے؟

    جواب نمبر: 145322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 31-261/N=4/1438

    ٹڈی، بھالو، شیر اور بلی وغیرہ کی شکل کے جو کھلونے مارکیٹ میں فروخت ہوتے ہیں، ان میں اصل وبنیادی چیز تصویر ہوتی ہے، ان میں تصویر محض ضمنی وتبعی نہیں ہوتی؛ اس لیے راجح ومفتی بہ قول کے مطابق ایسے کھلونوں کی خرید وفروخت درست نہ ہوگی، مسلمانوں کو ایسے کاروبار سے بچنا چاہیے۔ (فتاوی رشیدیہ، ص ۴۹۴، مطبوعہ: گلستاں کتاب گھر دیوبند اور کفایت المفتی جدید ۹: ۲۳۵، ۲۴۳وغیرہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند