• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 131126

    عنوان: بکروں کو کلو کے حساب سے بیچنا؟

    سوال: ممبئی میں بہت سے بکرے بیچنے والے کلو کے حساب سے بکرے بیچتے ہیں یعنی خریدنے سے پہلے ریٹ طے ہوجاتاہے، مثال کے طورپر فی کلو 450روپئے پڑتے ہیں اور بکرے کا کل وزن پچاس کلو ہے تو بکرے کا فائنل ریٹ 22500روپئے ہوا، مگر بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ پہلے سے طے شدہ کلو کے حساب سے ریٹ پر بکرے خریدنا یا بیچنا حرام ہے۔براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 131126

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1114-900/D=01/1438

    بعض علماء نے وزن کرکے بکرے کی بیع کو جائز قرار دیا ہے۔ دیکھئے فقہ المعاملات: ۱/۱۱۸، پھر بھی بہتر ہے کہ وزن کے ذریعہ ریٹ متعین ہوجانے کے بعد دو بارہ ایجاب و قبول کرلے تاکہ بیع کی صحت میں کوئی شبہ باقی نہ رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند