دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1482
عبادات >> زکاة و صدقات
Q.
میرے کالج کی فیس بہت زیادہ ہے، ہم یہ فیس نہیں دے سکتے ہیں،کیا زکاة کی رقم سے فیس جمع کرسکتے ہیں،میں بالغ ہوں لیکن ابھی پڑھتا ہوں؟
3629 مناظر
Q.
ایک خاتون جو کہ نصاب کے مقدار میں زیورات کی ملکیت رکھتی ہے، لیکن وہ زیورات اس کے شوہر کے پاس ہیں اور دونوں میں آپسی اختلاف کی بیناد پر (بدون طلاق یا خلع) وہ خاتون اپنے میکے میں ہے، سوال یہ ہے کہ اس صورت میں اس خاتون کوزکاة کی رقم دینا جائز ہوگا؟ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔
2059 مناظر
Q.
کیا صرف 7.5 / تولہ سونے پر ہی زکاة لگتی ہے ، اس سے کم پر نہں لگتی ہے؟میں نے یہ سوال دارالعلوم کراچی سے پوچھا تھا تو وہ کہہ رہے تھے کہ ایک تولہ سونا کے ساتھ ایک روپیہ بھی ہو تو زکاة لگ جاتی ہے، جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ آج کل ایک تولہ سوناکی قیمت بھی 52.1/2 / چاندی کی قیمت کے برابر ہے، لیکن یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ اگر یہ اصول ہے تو پھر اگر کوئی بندہ جس کے پاس ایک تولہ سونا ہے، لیکن ایک روپیہ جو ہے اس پر سال گذرنا ضروری ہے؟کیوں کہ بعض اوقات ایسی بھی صورت حال ہوتی ہے کہ ایک روپیہ بھی نہیں ہوتا ، یا پھر مقروض ہوجاتاہے تو پھر اس پر زکاة کی کیا صورت ہے؟
3491 مناظر
Q.
میرے بہنوئی میرے بہن کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں ، وہ اسے جو کچھ کرنے کے لیے کہتے ہیں وہ کام کرتی ہیں مگر بہنوئی الٹے سوال کرتے ہیں کہ یہ تم کیوں کرتی ہو؟ وہ میری بہن کو ذہنی اذیت دے رہے ہیں اور گالی گلوچ بھی کرتے ہیں، میری بہن کبھی اپنے شوہر کی نافرمانی نہیں کرتی ہیں، ان کے شوہر جو کام بھی کرنے کے لیے کہتے ہیں وہ کرتی ہیں۔وہ میری بہن کو بغیر کسی وجہ کے ہمارے گھر چھوڑدیتے ہیں، ہم نے سمجھوتہ کرنے کی بہت کوشش کی ہے مگر ان کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سوال یہ ہے کہ ازروئے شرح میری بہن کو کیا کرنا چاہئے اور اسلام میں ان کے حقوق کیا ہیں؟
2571 مناظر
Q.
کیا سونے پر زکاة اس کی موجودہ قیمت کے حساب سے ہوگی؟یا خریدنے کے وقت جو اس کی قیمت تھی اس کے حساب سے جو موجود ہ قیمت سے کم تھی ، زکاة دینی ہوگی؟
2888 مناظر
Q.
میرا بالغ لڑکا صاحب مال نہیں ہے تو کیا وہ زکاة کا مستحق ہے؟ جب کہ اس کے گھروالے درمیانی حیثیت کے ہیں اور صاحب مال بھی ہیں تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
2065 مناظر
Q.
میں پاکستان سے ہوں، میں نے تین پلاٹ خریدے ہیں(قسطوں پر) اس سوچ کے ساتھ کہ جب قیمت بڑھ جائے گی تو میں انہیں فروخت کردوں گا۔دوپلاٹ کی قسط اب بھی اداکررہا ہوں، ایک پلاٹ کی قسط تو اداکر چکاہوں مگر اسے منسوخ کردیا ہوں، اس لیے کہ کمپنی زیادہ پیسے مانگنے اور دھوکہ دینے لگی تھی۔تین پلاٹوں کی رجسٹری میرے نام نہیں ہوئی ہے۔ اس صورت حال میں کیا مجھے تینوں پلاٹوں کی زکاة دینا ہوگی؟ اگر ہاں! تو اصلی قیمت پر یا قسط والے پیسوں پر جو میں نے اداکر دئیے ہیں؟ اگر نہیں! تو پھر میں ان پلاٹوں کی کب سے زکاة دوں؟ (۲) جس پلاٹ کی قسط میں نے اداکری دی تھی ، اس کے بارے میں کمپنی کہتی ہے کہ جب میں اس پلاٹ کو کسی دوسرے سے دوبارہ بیچ دوں تب پیسے واپس ملیں گے؟مجھے معلوم نہیں کہ پیسے کب واپس ہوں گے؟ پتا نہیں پیسے واپس بھی ہوں گے یا نہیں؟چونکہ وہ ایک دھوکے باز کمپنی ہے، تو کیا اس پلاٹ کی بھی زکاة دینا ہوگی؟
2120 مناظر
Q.
اگر زکاة کی مدت رمضان سے پہلے ہے توزکاة رمضان میں نکالے یا مدت پوری ہونے پر ؟ کچھ لوگوں کا کہناہے کہ زکاة رمضان میں دینے سے زیادہ ثواب ہے؟
4022 مناظر
Q.
ایک آدمی کے پاس زیور اور زمین ہے (تجارتی نہیں) مگر وہ مقروض بھی ہے توکیا اس پر زکاة فرض ہے؟
2669 مناظر
Q.
اگر ایک پلاٹ ہم نے خریدا کہ مستقبل میں اس پر گھر بنائیں گے تو کیا اس پر زکاة ہے یا نہیں؟ (۲) اگر بعد میں کچھ حالات کی وجہ سے اسے بیچ کر رقم اپنے ذاتی کام میں خرچ کریں تو اس صور ت میں زکاة کا کیا حساب ہوگا؟
2215 مناظر
Q.
میں نے ایک پلاٹ خریدا قسطوں پر، اور ابھی میں نے اس کی قسطیں دینا شروع کیا ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ زکاة کب فرض ہوگی؟ جب کہ قسطیں تین سالوں میں مکمل ہوں گی۔قسطیں مکمل ہونے پر زکاة دینا ہوگی یا ابھی سے دینا ہوگی، اگر اب تو کتنی رقم پر؟
2372 مناظر
Q.
میری پہلی بیوی کے انتقال کے بعد میں نے ایک بیوہ سے شادی کی ہے جس کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں۔ اب یہ تینوں یتیم بچے (دو لڑکیاں اور ایک لڑکا) میری کفالت میں ہیں۔ کیا میں اپنی زکوة کی رقم ان کی پرورش وغیرہ میں خرچ کرسکتا ہوں؟ ان کی سالانہ پروش وغیرہ کے اخراجات میری زکوة کی رقم جو کہ میں نے شمار کی ہے اس سے زیادہ ہیں؟
3464 مناظر
Q.
زید کے پاس زکاة کے لیے 5000000 / روپئے ہیں ، کیا وہ خالد کو پورے پیسے زکاة کی نیت سے دے سکتاہے تاکہ وہ شہر میں مکان اور دیگر ضروریات پوری کرسکے؟
1628 مناظر
Q.
سونے اور چاندی پر نصاب زکاة کیا ہے؟
7125 مناظر
Q.
کیا میں اپنی بہن یا بھائی کی شادی میں زکاة دے سکتاہوں؟
2817 مناظر
Q.
مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا میں بینک کی سودی رقم اپنے ضرورت مند رشتہ داروں کو دے سکتا ہوں؟
1871 مناظر
Q.
وراثت میں ملنے والے پلاٹ پر زکوة کا کیا حکم ہے؟ (۲)میرے پاس سونے کے علاوہ کچھ نقد نہیں، ہم میاں بیوی جب زکوة کا نصاب نکالتے ہیں تو سونے کی بھی ساتھ ہی زکوة نکال لیتے ہیں۔ کیا یہ عمل صحیح ہے؟
2709 مناظر
Q.
یہ معلوم کرنا ہے کہ :ہمارےعلاقہ میں مچلی کی پرورش ہوتی ہے اوروہ اس طرح کرتےہیں کہ تین، چارسال کیلئےءایک بڑا علاقہ اجارہ پرلےلیتےہیں،اوراس میں پانی جمع رکھتے ہیں ،پھراس میں مچلی کےبچےیا انڈےچھوڑدہتےہیں ،تین چار سال کےبعد وہ دو تین کلو کےوزن کے ہوجاتےہیں،پھران کو جال سے پانی پکڑتے ہیں اور فروخت کرتے ہیں ، اور یہ سارا کام تجارت کے طور پر کرتے ہیں ، اب پوچنا ہے کہ ان تجارتی مچھلیوں زکاۃ واجب ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو سال یا چار سال کا حسا ب کس طرح کریگا ؟ کیونکہ ہر سال مچھلی کا وزن اور قیمت مختلف ہوتی ہے۔
5045 مناظر
Q.
کیا میں اپنی زکاة اپنے بھانجے کی تعلیم پر خرچ کرسکتا ہوں؟ اس کی والدہ کی دوسری شادی ہوگئی ہے، اس کے والد اپنے پاس نہیں رکھتا ہے، میں اس کو پال پوش رہاہوں ، اب وہ چھ سال کا ہے ۔
1440 مناظر
Q.
میں معذور ہوں، میرے گردے ۲۰۰۷ سے کام نہیں کررہے ہیں، نیز تب سے کوئی ملازمت نہیں کررہا ہوں، بیوی کے علا وہ میرے دو بچے ہیں ۔ حکومت مجھے خرچ کے لیے ۱۴۰۰/ ڈالر ہر ماہ دے رہی ہے جو بہت کم ہے۔ میں نے انکم ٹیکس ریفنڈ سے ہر سال کچھ پیسے بچائے ہیں جو اب ۱۸۰۰۰/ ڈالر ہوئے ہیں۔کیا ان پیسوں پر زکاة واجب ہے؟ جب کہ میں اس حال میں ہوں۔
1985 مناظر
First
Previous
60
61
62
63
64
Next
Last