دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1482
عبادات >> زکاة و صدقات
Q.
میری بیوی کے پاس اتنی مقدار میں زیورات ہیں جو کسی کو صاحب نصاب بنانے کے لیے کافی ہے، لیکن چونکہ میں اب تک بے روزگار ہوں اس وجہ سے زکاة ادانہیں کرسکا، پانچ سال کی زکاة باقی ہے، ایسی صورت میں زکاة کی ادائیگی کی صورت کیا ہوگی؟
1516 مناظر
Q.
جو زمین تجارت کے لیے لی جاتی ہے، جیسے کہ ایک سال میں اس کا ریٹ بڑھ جاتاہے تو کیا اس پر زکاة سال کا فرض ہے یا نہیں؟
1302 مناظر
Q.
ہمارے پاس آٹھ تولہ سوناہے مگر ہم 30000/ کے قرضدار بھی ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا ہم پر زکاة واجب ہے؟
2659 مناظر
Q.
میں مطلقہ ہوں، تنہاہوں اور کام کررہی ہوں۔ میں نے اپنی بیٹی کی تعلیم کے لئے ایک سماجی تنظیم سے لون (قرض حسنہ) لیاتھا ۔ کچھ رقم کی ادائیگی ہوگئی ہے ، اب صرف 27000/ روپئے وہ گئے ہیں۔ 2006/ میں میری بیٹی کی شادی ہوئی تھی ۔ اس کو اپنے میکے نیز اس کے سسرال سے سونے زیوارت ملے تھے(میں نے اس کے لیے قرض لیا تھا جس کی ادائیگی ابھی باقی ہے)۔ تب سے وہ زکاة دینے کے قابل نہیں ہے ، اس کا شوہر مسلسل مالی خسارہ میں ہے ، اور اس کی ساس زکاةاداکرنے کی نیت سے سونا بیچنے کیا جازت نہیں دے رہی ہیں۔ کیا زکاة اداکرنے کے لیے میں اپنی بیٹی کو یہ رقم دوں؟یا میں مذکورہ تنظیم کو واپس کردوں؟تنظیم نے کبھی پیسے کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ اصل رقم ایک لاکھ تھی ۔ اسی فیصدمیں نے ادا کر دیا ہے ۔ قرض حسنہ کی ادائیگی کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اس جانب رہنمائی فرمائیں۔
1344 مناظر
Q.
میراسوال زیورات کی زکاة کے بارے میں ہے۔ میں شافعی مسلک سے ہوں، کیا عورت کو اپنے زیورات کی زکاة نکالنا ضروری ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
4383 مناظر
Q.
ایک عورت کے پاس دو تولے زیور ہیں اور کوئی مالی تجارت یا چاندی نہیں ہے، روپیہ کبھی ہوتاہے اور کبھی نہیں ۔ کیا اس کے ذمہ زکاة کی ادائیگی ہے؟براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔
1579 مناظر
Q.
ایک شخص جو زکاة کا مستحق نہیں ہے، لیکن وہ ڈاکٹر بننا چاہتاہے،کیا اس کو زکاة دی جاسکتی ہے؟؟ تاکہ وہ اچھا ڈاکٹر بن کر قوم کی خدمت کرے۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
2024 مناظر
Q.
35000/ روپئے سیلاب سے پریشان لوگوں کی مدد کے لئے چندہ کیا ، میں نے اپنی زکاة کے پیسوں سے 5000/ دئیے۔ اس طرح یہ کل 40000/ روپئے ہوئے ۔ اس میں سے 35000/ روپئے سے لوگوں کو راحت پہنچائی ۔ مجھے بعد میں پتا چلا کہ سیلاب سے پریشان لوگوں پر ہم زکاة خرچ نہیں کرسکتے چونکہ میں نے زکاة کے پیسوں سے 5000/ روپئے دیئے ہیں۔ کیا اب میں اس بقیہ رقم 5000/ سے اپنی زکاة ادا کردوں؟
1243 مناظر
Q.
میرا سوال انکم ٹیکس سے متعلق ہے(!) جس طرح اللہ کی طرف سے واجب ہوئی زکاة نہ دینا گناہ ہے ، اسی طرح انکم ٹیکس حکومت کی طرف سے واجب ہونے کے بعد نہ دینا گناہ ہے کیا ؟
3640 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ کیا میں زکاة اپنی بہن کے شوہر کو دے سکتاہوں، 4/ لاکھ ل، صرف بہن کی وجہ سے ؟ مگر یہ رقم زیادہ ہے ۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اتنی زکاة نہ دو کہ لینے والا خود صاحب حیثیت ہوجائے ؟ لیکن اگر کم رقم دیتے ہیں تو وہ کسی بھی کام کے نہیں؟ میں نے اکثر 50000/ یا اس سے زیادہ کی رقم دی ہے ، بہنوں کو یا کسی لڑکی کی شادی کے لیے ، کیا میں یہ صحیح کرتاہوں؟اگر میں اپنی کسی بہن کو ایک ملین کا گھر لے کر دیتاہوں زکاة کی رقم سے تو کیا شریعت کی نگاہ میں درست ہوگا؟واضح رہے کہ بہنوئی بے روزگارہیں اور بیس سالوں سے نکمے ۔ بہن کا بیٹا 17/ سال کا ہے، مگرنارمل نہیں ہے ۔ براہ کرم، جواب دیں۔
3448 مناظر
Q.
میں سعودی عرب میں کام کرتاہوں، میری تنخواہ 23000/ہے ، میرے پاس کوئی رقم جمع نہیں ہے،میں کماتاہوں اور کھاتاہوں، کیا مجھے اس تنخواہ پر زکاة دینی ہوگی؟
1622 مناظر
Q.
(۱) ہماری فیکٹری سعودی عربیہ میں ہے اور ہم یہاں پر بیرونی سرمایہ کار کی حیثیت سے ہیں۔ ہم حکومت کو ہر سال منافع پر بیس فیصد ٹیکس دیتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟(۲) ہم زکاة کیسے نکالیں ؟ کوئی چیز اگر ہم چین سے دس ڈالر کی خریدتے ہیں اور دو ڈالر کرایہ ، ایک ڈالرانشورنس ، ایک ڈالر کسٹم ا اور یک ڈالر کلیرنگ ایجنٹ ، کل ملاکر اس چیز کی قیمت پندرہ ڈالر ہوجاتی ہے اور اس کو ہم 17 /20/25/35/ڈالر تک بھی بیچ دیتے ہیں ۔ براہ کرم، بتائیں زکاة کونسی قیمت پر لگانی ہے ۔
1664 مناظر
Q.
میں دہلی میں کرایہ پر رہتاہو، میں نے نویڈا میں دو پلاٹوں میں پیسے لگائے ہیں اور ایک پلاٹ بلند شہر میں ہے۔ ایک پلاٹ میرے لیے ہوگا اور دوپلاٹ قیمت بڑھنے پر فروخت کردوں گا۔ براہ کرم، بتائیں کہ تینوں پلاٹوں میں زکاة ہوگی یا صرف دوپلاٹوں پر زکاة ہوگی جسے بیچنا ہے؟
1942 مناظر
Q.
( ۱) کس مال پر زکاة ہے؟سال پورا ہونے پر زکاة اصل مال میں ہوگی یا منافع کی بنیا د پر زکاة دینی ہوگی؟(۲) میں ایک کمپنی میں شریک ہوں جس میں کھاد و بنائے جاتے ہیں ، کیا مجھے اپنے مال پر زکاة دینی ہوگی؟(۳) اسٹاک مارکیٹ میں بھی میں نے پیسے لگائے ہیں ، میں لمبے عرصے کے لیے میں پیسے لگاتاہوں ، میرا مقصد تجار ت نہیں ہوتاہے، کیا مجھے اپنی سرمایہ کاری پر زکاة دینی ہوگی؟(۴) مجھے شیئر پر منافع ملتے ہیں ، جیسے ہی مجھے یہ پیسے ملتے ہیں میں اسے لمبی مدت کے لیے شیئر کی خریدار میں لگادیتاہوں، اس لیے سال کے آخر میں میرے پاس شیئر ہوتے ہیں ، کیش نہیں؟کیا مجھے اس پر زکاذدینی ہوگی؟(۵) اگر میں تاخیر سے (چار پانچ برسوں کے بعد) شیئر بیچوں اور فائدہ ہو یا نقصان ، دونوں صورتوں میں اور پھر کسی دوسرے شیئر میں پیسے لگادوں تو کیا سال کے اختتام پر زکاة دینی ہوگی؟
4138 مناظر
Q.
میں ایک آدمی کے پاس سے سبزی لایا کرتاتھا ، اب میں اس کے پاس نہیں جاتاہوں، وہ میرے پاس تیس روپئے مانگتا تھا ۔ اب مجھے یاد آیا تو میں اسے پہچانتانہیں ہوں۔مجھے اس کے بارے میں کیا کرنا چاہئے؟
2197 مناظر
Q.
میرا ایک دوست جو یہاں سعودی عرب میں حفظ اور ناظرہ قرآن کا مدرسہ چلاتا ہے، وہ مجھ سے کہتا ہے کہ تم زکوة کی رقم سے مدرسہ کے بچوں کی کفالت کرسکتے ہو جو کہ غریب ہیں اور مدرسہ کی فیس ادا نہیں کرسکتے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے؟ میں نے ماضی میں ایساکیا ہے۔اگر یہ جائز نہیں ہے تو مجھ کو یہ رقم دوبارہ ادا کرنا ہے۔میں نے ایسا کیا تھا کیوں کہ اس نے کہا تھا کہ یہ فتوی ہے۔ جو شخص مدرسہ چلا رہا ہے وہ ایماندار ، خدا سے ڈرنے والا اور صحیح العقیدہ شخص ہے، میں اس کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔
1857 مناظر
Q.
غريب ملازمين كو زكاة
1811 مناظر
Q.
ایک ہاشمی اور غیر ہاشمی نے مل کر کارو بار کیا ، بیس لاکھ روپئے لگے، ہاشمی کا حصہ سولہ لاکھ اور دوسرے کا حصہ چار لاکھ تھا۔ کارو بارمیں بارہ لاکھ کا نقصان ہوا، ہاشمی نے زیور اور نقد سب لگادی ، کیا اب وہ نقصان کو پورا کرنے کے لیے زکاة لے سکتاہے؟اس کے پاس زکاة، فطرہ ، صدقہ کی دی ہوئی کسی کی رقم موجودبھی ہے۔براہ کرم، اس بارے میں رہنما ئی فرمائیں۔
2286 مناظر
Q.
میں نے اپنی بیوی کو اس کی اجازت سے طلاق دی۔ اس سے پہلے میں نے اس کو تین بار سوچنے کے لیے وقت دیا تھا۔ اس کے بعد اس نے دیدو کہا اور میں نے بول دیا، کیا یہ طلاق ہے یا خلع ؟میرے پیسے اور سونا اس کے پاس ہیں، کیا اسے واپس لے سکتاہوں ؟جب کہ میں نے کہا تھا کہ میرے سونے کی زکاة میں دوں گا اور تم اپنے سونے کی زکاة خود دینا۔ اس پر مجھے فتوی چاہئے۔
1864 مناظر
Q.
ہمارے گاؤں میں آٹھ سے جماعت دس تک ہائی اسکول ہے جو مکمل سرکاری گرانٹ سے چلتاہے مگر جس عمارت میں اسکول ہے وہ جگہ گاؤں کی جماعت کی ہے، اس لیے کرایہ نہیں ملتاہے اور وہ کرایہ اسکول کی سوسائٹی کو گاؤں کی جماعت کو اداکرنا پڑتاہے، مگر فی الحال مالی مجبوری کی وجہ سے تقریبا دوسال کا کرایہ ادانہیں ہوسکاہے، اب سوسائٹی کے پاس جو رقم ہے وہ ضرورت کی رقم ہے تو مسئلہ یہ ہے کہ زکاة کی رقم غریب طلبہ کے طعام و قیام پر صرف کی جاتی ہے اور اسکول کا کرایہ بھی اداکرنا اتنا ہی ضروری ہے تو ایسی صورت میں زکاة کی رقم سے اسکول کا کرایہ اداکرسکتے ہیں یا نہیں؟ جب کہ اسکول میں غریب اور نادار طلبہ بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں؟
2556 مناظر
First
Previous
55
56
57
58
59
Next
Last