دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1552
عبادات >> طہارت
Q.
حضرت کیا امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے رکوع اور سجدہ میں جاتے ہوئے اللہ اکبر نمازی کو بھی کہنا چاہیے؟ وضو کرتے ہوئے ہم تین تین بار ہاتھ دھوتے ہیں ناک میں پانی ڈلتے ہیں میں نے سنا ہے کہ دو بار پانی ڈالنے سے بھی وضو ہو جاتا ہے لیکن کیوں کہ یہ سنت ہے اس لیے تین بار کرتے ہیں؟
2881 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ جیسے میں عرب امارات میں ایک مسجد میں امامت کرتا ہوں یہاں عام طور پر مسجدوں میں یا گھروں میں باتھ روم بنواتے ہیں اس میں قبلہ کے رخ کا اہتمام بہت ہی کم کیا جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہمارے روم میں جو باتھ روم ہے اس میں بھی یہی مسئلہ ہے کہ پیٹھ قبلہ کی طرف کرنی پڑتی ہے ۔میں نے ایک شیخ سے اس بارے میں بات کی تو وہ کہنے لگے کہ بھائی ہم بھی مسلمان ہیں قبلہ کے متعلق ہمیں بھی پتہ ہے لیکن پیٹھ کا قبلہ کی طرف ہونا مضائقہ نہیں چہرہ نہیں ہونا چاہیے، جب کہ میں نے بچپن میں اردو کی کتابوں میں پڑھا تھا کہ قبلہ کی طرف پیٹھ کرکے نہ بیٹھ، پاؤں بھی نہ پھیلا۔ اب میری مجبوری یہ ہے کہ میں اسی باتھ روم کو استعمال کررہا ہوں، حتی الامکان کوشش کرتا ہوں بچنے کی۔ مہربانی فرماکر وضاحت سے جواب دیں کہ کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟
1907 مناظر
Q.
(۱) اگر پاخانہ کی جگہ سے گندی رطوبت نکلے تو وہ نماز کیسے پڑھے گا، اوراس کپڑوں کا کیا حکم ہے جس پر یہ گندگی لگتی ہے؟
4487 مناظر
Q.
ایک صبح میں آفس کے لیے لیٹ ہوگیااور جیسے ہی اٹھا ویسے ہی بنا نہائے میں آفس چلاگیا۔ مجھے ہلکا سا شک ہوا کہ رات کو احتلا م ہواہے مگر میں جب غسل خانہ جا کر چیک کیا تو کچھ لگا نہیں اور میں بے فکر ہوگیا۔ اس دن میں نے آفس میں عصر کی نماز کی امامت کی ۔ جب میں گھر گیاتو میں نے اپنے رات کے کپڑے دیکھے جس سے پتا چلا کہ واقعی احتلام ہوا تھا، مگر گہری نیند کی وجہ سے پتا نہیں چلا۔ براہ کرم، بتائیں کہ اس صورت میں مجھے کیا کرناچاہئے؟نماز تو دہرانی ہوگی ،مگر جن لوگوں نے میری امامت میں نمازاداکی تھی ، ان کی نماز کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟اس بارے میں مجھے کیا کرنا چاہئے؟میں بہت شرمند ہ ہوں۔
3197 مناظر
Q.
میں مشترکہ فیملی میں رہتاہوں ، صبح سویرے نہانے میں عجب سا معلوم ہوتاہے کہ چونکہ گھر کے لوگوں کو اشارہ ملے گا کہ میں نے آج رات اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری کی ہے اور اس سے پریشانی ہوگی۔ میں جاننا چاہوں گاکہ رات کو بیوی سے ہمبستری کرنے کے بعد کیا صبح کو نہانا ضروری ہے اگر فجر کی نماز کے لیے بہت کم وقت رہ جائے ؟کیا یہ ممکن ہے کہ عضو خاص کو دھولوں اور وضو کرکے فجر کی نماز پڑھ لوں؟ شرمیلاپن کی وجہ سے میں نہیں چاہتاہوں کہ گھر کے لوگوں کو ہماری کیفیت کے بارے میں جانکاری ہونیز میں فجر کی نمازبھی ترک کرنا نہیں چاہتاہوں؟ براہ کرم، اس بارے میں مشورہ دیں۔
5033 مناظر
Q.
وضو کرتے ہوئے اکثر منھ سے خون آتا ہے کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟ میں جب کلی کرتا ہوں تو رک جاتا ہے پر اکثر کرکے خون تب آتا ہے جب وضو ختم کرچکا ہوتا ہوں؟ مفتی صاحب کیا مجھے دوبارہ وضو کرنا پڑے گا یا صرف کلی کرنا کافی ہے؟
3596 مناظر
Q.
جنابت کی حالت میں اگر کسی بھی چیز کو پانی سے گیلا ہاتھ لگ جائے تو کیا وہ چیز ناپاک ہوجائے گی؟
4138 مناظر
Q.
کیا حالت جنابت میں قرآن شریف کی بغیر دیکھے اور بغیر چھوئے تلاوت کی جاسکتی ہے؟(۲) کیا درود شریف پڑھنا حالت جنابت میں درست ہے؟
13531 مناظر
Q.
مجھے معلوم کرنا ہے کہ اگر کسی شخص کو احتلام ہوجاتاہے اور وہ غسل کرلیتا ہے ، لیکن وہی کپڑے پہن لے جس میں احتلام ہوا اور وہ مسجد میں چلا جائے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
4965 مناظر
Q.
(۱) سوکھے ہوئے ناپاک کپڑے کا کیا حکم ہے؟جیسے کہ بچہ نے کپڑے پر پیشاب کیا اور سوکھ گئے، اس کے بعد اگر ہم اس کو گود میں لیں یا اس کا کپڑا ہم سے لگ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ (۲)اسی طرح اگررات کو کسی کپڑے میں احتلام ہوگیا ، اس کے بعد وہ سوکھ گیا، صبح اٹھ کر نہانے کے بعد دوبارہ اسی کپڑے کو پہن لیا جس میں سوکھی ہوئی منی یا پیشا ب ہے (کپڑا گیلا نہیں ہے) اور پھر فوراً ہی یا کچھ دیر کے بعد دوسرا پاک کپڑا پہن لیا تو کیا دوبارہ غسل ضروری ہے؟ یا سوکھے ہوئے ناپاکی کے کپڑوں پر لگی ہوئی کا کیا حکم ہے؟ (۳) نیز اسی طرح اگر کوئی ناپاک کپڑا ہے اور وہ سوکھ گیا ہے ، اس کو صاف کپڑوں میں رکھ دیا تو اس صورت میں کیا ان سب کپڑوں کا دھونا ضروری ہے؟واضح رہے کہ ان تمام صورتوں میں کپڑا بالکل خشک ہے، یہ الگ بات ہے کہ اس میں بدبو ہو۔ براہ کرم، ان تمام مسائل پر روشنی ڈالیں۔(۴) اگر کپڑوں میں پیشاب کے 1-2/ چھینٹے پڑ جائے تو اس کا کیا حکم ہوگا؟ کیا اس کو تین بار دھونا ضروری ہے؟یا 1-2/ چھینٹے معاف ہیں۔
18962 مناظر
Q.
واشنگ مشین(کپڑے دھونے والی) میں پاک اور ناپاک کپڑے دھوتے ہیں، اس میں صحیح طریقے سے کس طرح سے دھونا چاہئے؟(۲) گھر میں جن و شیاطین ہیں یا نہیں ، کیا شریعت میں اس کو معلوم کرنے کے لیے کوئی عمل ہے؟
4272 مناظر
Q.
(۱) پانی کا حوض جو مسجد میں ہوتاہے، اس کی شرعی لمبائی اور چوڑائی کم سے کم کتنے فٹ ہونے چاہئے؟(۲) ایک ہاتھ کا مطلب کتنے فٹ ہوتے ہیں؟ (۳) مسجد میں نمازیوں کے سامنے جو حائل کے لیے تختہ یا جال رکھتے ہیں، اس کی اونچائی کتنی ہونی چاہئے؟ (۴) کیا اس جگہ جال سامنے رکھ سکتے ہیں؟
6596 مناظر
Q.
میرا مسئلہ یہ ہے کہ اچھی طرح پیشاب کرنے کے بعد بھی جب میں پانی سے استنجا کرتاہوں تو پھر پیشاب کے قطرے نکلنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے فوراً وضو کے بعدمیرے لیے نماز پڑھنا مشکل ہوجاتاہے، تو میں دوسرے کپڑے پہن کر تھوڑی چہل قدمی یا اٹھک بیٹھک وغیرہ کرتاہوں تو کہیں دس پندرہ منٹ جاکرتسلی ہوتی ہے کہ اب قطرے سکھ گئے ہوں گے ، مگر اس میں میری جماعت کی نماز فوت ہوجاتی ہے۔ اس طرح دکان میں ہونے کی صورت میں یا کپڑوں کی تبدیلی وغیرہ کرنا بھی مشکل ہے، نیز اگر کپڑوں پر نماز سے آدھا گھنٹہ پہلے قطر ے لگے اور آدھاگھنٹہ بعد یعنی نماز کے وقت تک وہ سکھ جائے تو کیا ایسے کپڑوں میں نماز ہوجائے گی؟اسی طرح بدن کا حال ہے کہ نماز سے آدھا گھنٹہ پہلے قطرے بدن کو لگے پھر نماز تک وہ سکھ جائے تو کیا ایسا بدن وضو سے پاک ہوجائے گا؟ میری پاکی کیا صورت ہے؟ جسمانی اور روحانی علاج بھی بتائیں۔
3194 مناظر
Q.
براہ کرم، بتائیں کہ غسل اور وضو کا صحیح طریقہ بتائیں نیز بتائیں کہ کن کن چیزوں سے آدمی ناپاک ہوجاتاہے؟
1733 مناظر
Q.
اگر عورت اپنے شوہر کے لیے ”ہونٹ کے اوپر لالی Lipstickلگائے ہو تو وضو صحیح ہوگا یا نہیں؟ اگر عورت نے اپنے شوہر کے لیے آنکھ کے اوپر کاجل لگایا ہو تو وضو صحیح ہوگا یا نہیں؟
5204 مناظر
Q.
اگر ناخن زیادہ لمبے ہوں اور ناخن کے اندر نیچے والی جگہ میں روٹی کا آٹا چپک گیا ہو تو وضو صحیح ہوجاتا ہے یا نہیں؟ اگر ناخن زیادہ لمبے ہوں اور ناخن کے اندر نیچے والی جگہ میں میل ہو تو وضو صحیح ہوجاتا ہے یا نہیں؟ اگر دونوں مسئلوں کا جواب مختلف ہو تو وجہ بیان کریں۔
6386 مناظر
Q.
صحبت کرنے کے بعداگر ناپاکی چادر اور بستر میں پڑ گئی تو چادر کو دھو سکتے ہیں مگر وہ بستر کیسے پاک ہوگا جو روئی کا بناہوا ہے اور ناپاکی اندر تک چلی گئی ہو؟
3001 مناظر
Q.
عیدین کی نماز اور خطبہ کے درمیان مسجد کے چندے کی پیٹی گھما سکتے ہیں یا نہیں؟
2019 مناظر
Q.
زیر ناف بال کی کاٹنے کی حدود بتائیں، کہاں سے کہاں تک بال کاٹنے چاہیں؟ بہت لوگوں سے پوچھاہے ، لیکن صحیح جواب نہیں مل سکاہے۔
14834 مناظر
Q.
حیض اور ناپاکی حالت میں آیت قرآنی کا زبان سے وردکرنا گناہ ہے؟کن آیات یا کلمات یا درود کو حالت ناپاکی میں زبان سے پڑھا جاسکتاہے؟بغیر وضو زبان سے قرآنی آیات ، کلمات اور درود کا پڑھنا جائز ہے؟
16054 مناظر
First
Previous
57
58
59
60
61
Next
Last