دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4349
عبادات >> صلاة (نماز)
Q.
نماز کے دوران اگر ایک بال نظر آجائے، یا تھوڑا سا بازو نظر آجائے اور یا نماز کے ایک رکن تک کھلا رہے تو کیا نماز ٹوٹ جاتی ہے؟
1602 مناظر
Q.
اگر میں ، میری بیوی، میری بہنیں اور دو بیٹے سفر میں ہیں اور ہم ایک ہوٹل میں قیام کئے ہوئے ہیں۔ سفر کے وقت کبھی مسجد نہیں ملتی ، جہاں قیام ہے وہیں نماز پڑھ لیتے ہیں یا پھر راستہ میں۔ اگر نماز کا وقت ہوتاہے تو کسی جگہ نماز پڑھ لیتے ہیں ۔ میرا سوال یہ ہے کہ جب ہم نماز پڑھیں تو ہم یعنی میں ، میرے بیٹے جماعت سے نماز پڑھ سکتے ہیں تو کیا میری بہنیں اور میری بیوی ہمارے ساتھ جماعت میں شامل ہوسکتی ہیں ؟براہ کرم، تفصیل سے بتائیں کہ بیوی اپنے شوہر کے ساتھ جماعت سے نماز پڑھ سکتی ہے؟ یا کوئی بھی محرم عورت کسی محرم مرد کے ساتھ جماعت سے پڑھ سکتی ہے؟
2593 مناظر
Q.
مولانا رفعت قاسمی کی کتاب مکمل مدلل مسائل نماز میں لکھا ہے کہ صرف عورتوں کی جماعت بلا کراہت جائز ہے؟میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا یہ بات صحیح ہے؟
4753 مناظر
Q.
کیاحنفی فقہ کے مطابق ظہر اور عصر میں مقتدی کو امام کے پیچھے سورة فاتحہ اور قرآن پڑھنا چاہئے؟
2403 مناظر
Q.
(۱) قضانماز کب تک پڑھی جاسکتی ہے ؟ ہمارے جاننے والے کہتے ہیں کہ اگر مثال کے طورپر ظہر کی نماز قضا ہوجائے تو عصر کی نماز سے پہلے پڑھنی چاہئے ورنہ نماز ہمیشہ کے لیے فوت ہوجاتی ہے اور کوئی قضا نہیں ہوتی ہے۔ کوئی کہتاہے کہ اگلے ظہر سے پہلے پہلے پڑھ لینی چاہئے۔(۲) سناہے کہ عشا ء کی نماز اگر کوئی پڑھے بغیر سوجائے پھر دوبارہ اٹھے اور عشاء کا وقت بھی ہو ، لیکن اس کے لیے عشاء کی نماز قضا ہوجاتی ہے، کیا یہ بات درست ہے؟ (۳) اگر نماز پڑھتے وقت سامنے آئینہ ہو یا آگ جل رہی ہو جیسے ہیٹر کی تو کیا نماز پڑھنا جائز ہے؟میں نے سناہے کہ آئینہ میں اپنا عکس پڑتا ہے اور لوگ آگ کوبھی پوجتے ہیں توکیا ان کے سامنے سجدہ کرنا جائز ہے؟
3870 مناظر
Q.
اگر امام تین رکعات میں غلطی سے ثنا ء پڑھ لے یا جان بوجھ کر پڑھ لے تو کیا حکم ہے؟آہستہ آوازسے پڑھا ہوتو؟
2020 مناظر
Q.
کیا میں جب بھی پانچ وقت کی نماز کے لیے مسجد میں داخل ہوں تو کیا ہر وقت صلاة تحیتہ المسجد پڑھنی ضروری ہے؟
2604 مناظر
Q.
زوال کے وقت سورج نکلتاہے، سورج غروب ہونے تک کون کون سی عبادت کرسکتے ہیں؟ میں نے سناہے کہ صرف نفل نماز نہیں پڑھنی چاہئے؟ باقی سب کرسکتے ہیں؟
4505 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ کیا عشاء کی نماز کے فوراً بعد تہجد پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ اگر نہیں تو کتنے وقت کے بعد پڑھیں۔ ب)- عشاء کی نماز میں جو چار نفل وتر سے پہلے اور وتر کے بعد پڑھے جاتے ہیں کیا ان کاتہجد میں شمار ہوتا ہے؟
5391 مناظر
Q.
مغرب کی نماز کاوقت غروب آفتاب کے وقت کے بعد تقریبا کتنے منٹ تک رہتاہے؟سردی اور گرمی دونوں موسم کا بتائیں۔
26251 مناظر
Q.
میں جاننا چاہتاہوں کہ فقہ حنفیہ میں عصر کی نماز باجماعت موٴخر کرنے میں مستحب حدکیا ہے؟
2573 مناظر
Q.
میں جماعت میں ظہر کی نماز کے لیے پہلی رکعت میں شامل ہوگیا اور مجھے لگا کہ امام صاحب نے الحمد پڑھنا شروع کردیا ہے تو میں ثنا پڑھوں یا نہیں؟یا ثنا جب تک پڑھ سکتاہوں جب تک لگے کہ پہلی رکعت میں امام نے الحمد شروع نہیں کیا ہے؟کیا نماز ختم کرتے وقت التحیات اور درود کے بعد ہر وہ دعا پڑھ سکتاہوں جو لفظ ?رب ? سے شروع ہوتی ہو؟
1645 مناظر
Q.
ہر نماز کا کتنا وقت ہوتا ہے (یعنی فجر کا سورج نکلنے سے پہلے اگر بعد میں پڑھیں تو قضا) آپ مجھے بتائیں کہ ظہر کا کتنا وقت عصر کا کتنا مغرب کا کتنا عشا کا کتنا؟ (۲) میری دکانیں اٹلی میں ہیں میں اور ابو ہوتے ہیں دکان پر۔ مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ اکثر دونوں دکانوں پر بہت زیادہ گاہک ہوتے ہیں او رنماز کا وقت ہوتا ہے تو میں کئی دفعہ نماز پڑھنے کے لیے جانے لگتا ہوں کہ ابو روک لیتے ہیں کہ ٹھہر کر چلے جانا۔ (یہاں میں کیا کروں جاؤں یا نہ جاؤں)؟(۳) اکثر ابو کئی دفعہ کام سے باہر گئے ہوتے ہیں تو میری نمازیں قضا ہوجاتی ہیں (میں ان نمازوں کو دکان پر نہیں پڑھ سکتا کیوں کہ یہ انگریز لوگ جنگلی لوگ ہیں اگرمیں نماز پڑھنے لگ جاؤں دروازہ بند کرکے تو شیشے توڑنے لگتے ہیں یا زور زور سے بجانے لگ جاتے ہیں) اس سلسلہ میں بھی بتائیں کہ کیا کروں اکثر دکان میں رش ہوتا ہے اس لیے نہیں پڑھ سکتا۔ (۴) مہربانی کرکے کچھ بتائیں کیا کروں؟
5276 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ جمعہ کی نماز فجر ، مغرب اور عشاء کی نماز کی طرح کیوں پڑھی جاتی ہے ؟اور یہ کب سے شروع کی گئی ہے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں؟
2272 مناظر
Q.
نماز سے متعلق سوال ہے کہ باجماعت نماز کی ادائیگی میں اکثر رکوع اور سجدے میں تسبیح پوری نہیں ہوپاتی اور امام اللہ اکبر کہہ دیتا ہے، اس صورت میں آپ ہی ایک فتویٰ میں دو سجدوں میں تسبیح کی تعداد ایک ہونے کا حکم دیا تھا اور الگ تعداد کو مکروہ کیا اس کا اطلاق باجماعت نماز میں بھی ہوتا ہے یا نہیں؟
2749 مناظر
Q.
میری جہاں تک سمجھ ہے میں نے یہ پایا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی حکم بے بنیا د نہیں ہے، مطلب ہربات کے ہر حکم کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے، لیکن میں نے کہیں بھی جہاں تک میری معلومات ہے، اس بات کی وجہ نہیں پائی کہ طلوع آفتاب، زوال اور غروب آفتاب کے وقت نماز نہ پڑھنے کا حکم ہے، کیوں؟اگر کوئی غیر مسلم ہم سے یہ پوچھے کہ ان اوقات میں نماز نہ پڑھنے کی کیا وجہ ہے تو اس کا جواب ہم کیا دے سکتے ہیں؟
2500 مناظر
Q.
میں یہاں عمان میں نوکری کرنے آیاہوں، یہاں نماز کے طریقے بالکل الگ ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر مسجد میں عشاء کی جماعت ہوگئی ہے تو کیا میں اسی مسجد میں دوسری جماعت جو 2-4/ لوگ مل کر بناتے ہیں کرکے نماز پڑھ سکتاہوں؟ (۲) امام اگر چھوٹی داڑھی رکھے یا رکھے ہی نہیں تو اس کے پیچھے نماز ہوجائے گی یا نہیں؟ (۳) یہاں پر میں جن مسجدوں میں گیا وہاں الحمد پڑھنے کے بعد لوگ شائد کوئی دعا پڑھتے ہیں ، امام مقتدی دونوں کچھ دیر خاموش رہتے ہیں پھر سورة ملاتے ہیں تو کیا یہ صحیح ہے؟(۴) تکبیربھی امام خود دیتے ہیں ایک بار ہی دہراتے نہیں جیساکہ ہندوستان میں ہوتاہے ۔ براہ کرم، جواب دیں۔
2595 مناظر
Q.
نماز پڑھتے پڑھتے اگر غلطی سے ستر عورت دکھ جائے تو کیا نماز ہوگی؟
3163 مناظر
Q.
اگر کسی کو شرعی عذرہو (پیر میں درد)اور کھڑے ہو کر نماز نہیں پڑھ پاتاہوتو کیا یہ جائز ہے کہ وہ شخص مسجد میں کرسی میں بیٹھ کر نماز پڑھے ؟مسجد میں ایک مولانا صاحب بول رہے ہیں کہ ایسے لوگوں کو گھر میں نماز پڑھ لینی چاہئے؟مسجد میں کرسی میں جماعت کے ساتھ نماز نہیں پڑھنی چاہئے؟
3113 مناظر
Q.
(۱) نماز کی پہلی رکعت میں اگر کوئی شخص سورة فاتحہ کے بعد سورة ملانا بھول گیا اور رکوع میں چلاگیاتو کیا بعد میں سجدہ سہو کرنے سے نماز ہوجائے گی؟(۲) عصر کی نماز میں امام صاحب نے دوسری رکعت میں بلند آواز سے سورة فاتحہ پڑھنے کے لیے اتنا کہا؛” الحمد للہ“تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگیا؟(۳) مغرب کی نماز میں امام صاحب تیسری رکعت میں التحیات کے بعد کھڑے ہوگئے اور چوتھی رکعت میں قعدہ آخیرہ کیا اور سجدہ سہو کرکے سلام پھیر لیا تو کیا نماز ہوجائے گی؟واضح رہے کہ پیچھے سے کسی مقتدی نے لقمہ بھی نہیں دیا ۔ برا ہ کرم، ان تمام مسائل کو وضاحت سے بیان فرمائیں۔
8675 مناظر
First
Previous
171
172
173
174
175
Next
Last