دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
مفتی صاحب میرے دو سوالات ہیں۔ (۱)عموماً عورتیں نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوتی ہیں۔کیا اس کے بجائے وہ مردہ کے گھر پر مردے کے لیے حفظ القبر پڑھ سکتی ہیں؟کیا اس طرح کی کوئی نماز ہے؟ اگر ہے، تو مجھ کو مختصراً بیان کریں۔کیا اس کے لیے جماعت کی اجازت ہے؟اس کی نیت کیا ہوگی اوراس میں کتنی رکعتیں ہو گیں؟(۲)میرا دوسرا سوال فتوی نمبر12335سے متعلق ہے۔ پانچ وقت کی نماز کی رکعتوں کی تعداد درج ذیل ہے:فجر: دو رکعت سنت موٴکدہ، دو رکعت فرض۔ ظہر:چار سنت موٴکدہ، چار فرض، دو سنت موٴکدہ، دو نفل۔ عصر:چار سنت غیر موٴکدہ، چار فرض۔ مغرب:تین فرض، دو سنت موٴکدہ۔ عشاء:چار سنت غیر موٴکدہ، چار فرض، دو سنت موٴکدہ، دو نفل، تین وتر، دو نفل۔ واللہ اعلم۔ نماز کے بعد جو دو رکعت نفل کا ذکر کیا گیا ہے وہ کیا ہے؟ برائے کرم وضاحت فرماویں۔
1831 مناظر
Q.
میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کے سامنے کھڑا ہوں اور بہت پیاری بارش ہورہی ہے اور میرے کمرہ میں (میرا کمرہ پہلی منزل پر ہے) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہیں، سفید شلوار، قمیص میں اور سر مبارک پر سفید عمامہ ہے۔ قد میں کافی اونچے ہیں اورچہرہ مبارک کا رنگ گندمی ہے۔برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں۔
2077 مناظر
Q.
میری بڑی بہن نے خوا ب دیکھا کہ میرے امی اور ابو گھر میں داخل ہوتے ہیں اور دنوں بالکل جوان ہیں اور امی کی گود میں ایک بہت ہی خوبصورت بچی ہے یعنی گویا میری بہن پیدا ہوئی ہے (میری امی کی وفات چھونسٹھ سال کی عمر میں ہوئی او رابو کی ستر سال کی عمر میں ہوئی)۔ ان کے ہاتھ میں ایک باسکیٹ بھی ہے اور میری بہن اس باسکیٹ میں سے بہت خوبصورت او رپیارے پھل نکال نکال کر رکھ رہی ہے۔ میری بہن کو خیال آتا ہے کہ کاش میرا بھائی پیدا ہوتا نہ کہ بہن۔ امی اور ابو دونوں چپ ہیں امی ابو سے زیادہ جوان لگتی ہیں۔برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں۔
2193 مناظر
Q.
میں روز ایک خواب دیکھتی ہوں کہ میرے شوہر نے بچے کی وجہ سے دوسری شادی کرلی ہے۔ (۲)کوئی میرا پیچھا کررہا ہے اورمیں ہر بار بچ جاتی ہوں۔برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں۔
1566 مناظر
Q.
میری والدہ نے خواب میں دیکھا ہے کہ وہ میرے چھوٹے بھائی کے سر سے چھپکلیاں نکال کر پھینک رہی ہیں۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتائیں۔
1451 مناظر
Q.
مفتی صاحب میری بیوی نے ایک خواب دیکھا برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرمائیں۔ خواب میں اس نے دیکھا کہ ہم دونوں میاں بیوی بستر پر سوئے ہوئے تھے اور میری بیوی کے بازو میں دوسری عورت سوئی ہوئی تھی۔ یہ خواب اس نے دو بار دیکھا ۔ ایک بار جب اشراق پڑھ کر سوئی تھی تب دیکھا اور دوسرے کا وقت یاد نہیں۔
1729 مناظر
Q.
کیا اسلام میں انشورنس کی گنجائش ہے؟
1899 مناظر
Q.
حضرت ایک خواب کی تعبیر معلوم کرنا ہے۔ میں دس دن کے لیے تبلیغ پر تھا کہ فجر کی نماز پڑھ کر میری آنکھ لگ گئی۔ خواب میں میں حجر اسود کو دیکھتاہوں اور میرے ذہن میں یہ ہے کہ اس کو نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بوسہ دیا ہے، تو میں بھی اس کو چومتاہوں۔ وہ ایک عجیب سے احساس تھے میں اس کو چومتے ہوئے زارو قطار رونے لگتا ہوں۔اسی اثنا میں میری آنکھ کھل جاتی ہے اور میں اصل میں رو رہا تھا۔ حجر اسود کوے چومتے ہوئے میرے ذہن میں حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا خیال بھی ہوتاہے، کہ میں تجھے اس لیے چوم رہا ہوں کیوں کہ تجھے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے چوما ہے۔
2869 مناظر
Q.
مباہلہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
10043 مناظر
Q.
برائے کرم میری ماں کے خواب کی تعبیر بتادیں۔ میری ماں میرے اور میرے بڑے بھائی کے ساتھ ایک بہت ہی پرانے پادری کی قبر پر جاتی ہے وہاں وہ اس قبر کھودنے کے بعد ایک پرانی بائبل نکالتی ہیں۔ وہ اس کو باہر نکالتی ہیں اور ہم سے کہتی ہیں کہ یہ بائبل صحیح والی ہے، تاہم نئی بائبل درست نہیں ہے۔ لیکن میرے والد اس سے کہتے ہیں کہ اس کو وہیں چھوڑ دو اور واپس ہوجاؤ۔میری ماں ا یسا ہی کرتی ہیں۔اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟ (۲) میرے والد کا خواب: میرے والد صاحب ماں کو مارتے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ تم اس لڑکی (میری بیوی) کو اجازت دی ہے، اس نے ہم (میرے والد کے، بھائی کے)پاؤں کاٹ لیے ہیں ، اگر تم پھر بھی اس کو اس کے حال پر چھوڑوگی تو وہ میرا سر بھی کاٹ سکتی ہے۔اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟ برائے کرم میرے والدین کے خواب کی تعبیر بتادیں۔
1264 مناظر
Q.
ایک آدمی جو زناکا عادی ہے اور جانتا ہے کہ ایڈز ہونے کا خطرہ ہے اور اسے ہو بھی جائے جس کی وجہ سے اس کی موت ہو جائے تو یہ خودکشی میں داخل ہے یا نہیں؟کیا وہ جنت پہلے ہی مرحلہ میں جاسکتا ہے یا سزا کاٹنی پڑے گی؟
1572 مناظر
Q.
میرے تائے نے خواب میں دیکھا ہے کہ وہ روضہ اقدس پر کھڑے ہیں او رحضور صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہیں او رتائے صاحب کو کچھ کہہ رہے ہیں لیکن ان کو کچھ سنائی نہیں دیا ،تو انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ مجھے کچھ سنائی نہیں دے رہا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریب بلایا اور آپ مسکرارہے تھے اور کہا کہ لوگوں کو میری طرف بھیجو۔ انھوں نے گزشتہ سال حج بھی کیا ہے۔ برائے کرم اس خواب کی تعبیرعنایت فرمائیں بہت احسان ہوگا۔
1632 مناظر
Q.
کل میں نے خواب میں حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ کودیکھا۔ آپ کی قبر مبارک کو کھولا گیا تو وہ ایک دم اٹھ کھڑ ے ہوئے اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے فرما رہے تھے کہ [اب تو یقین آگیا ہو گا]۔ کافی لوگ بھی جمع تھے۔ یہ خواب بھی دوشنبہ کے بعد والی شب (یعنی منگل کی شب) کو دیکھا،تعبیر کی گزارش ہے۔
2639 مناظر
Q.
میں نے ایک خواب دیکھا کہ میرے شوہر قینچی سے میرے بال کاٹ رہے ہیں، میں ان کو روکنے کی کوشش کررہی ہوں حتی کہ چلا رہی ہوں کہ ایسا مت کرو لیکن وہ نہیں رکتے ہیں۔ اسی وقت میرا سوتیلا لڑکا میرے اوپر چلا رہا ہے اور وہ میرے اوپر ناراض نظر آتا ہے۔ جب میرے شوہر نے میرے بال کاٹنے بند کردئے اور میں نے اپنا چہرہ آئینہ میں دیکھا تو میں نے دیکھا کہ میں بہت بدصورت نہیں نظر آرہی ہوں۔میں اس خواب کو لے کر بہت پریشان ہوں، برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔
3014 مناظر
Q.
میں نے خواب میں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے شہر میں ایک جگہ کھڑے ہیں اوروہاں کوئی قبر ہے اور آپ کا چہرہ مبارک قبر کی طرف ہے اور پیٹھ مبارک کعبہ کی طرف ہے۔ اورمیں دور آپ کی پیٹھ مبارک کی طرف کھڑا ہوکر سوچ رہا ہوں یا کوئی میرے ساتھ ہے اس سے کہہ رہا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہاں کیا کررہے ہیں؟
1223 مناظر
Q.
اکثر مجھے خواب پڑتے رہتے ہیں اورصحیح بھی ہوجاتے ہیں، صبح کو خواب پڑتا ہے اور دن میں ویسا ہی واقعہ رونما ہوجاتاہے، ایسا کیوں ہے؟ اوراکثر ایسا ہوتاہے میں کوئی خاص عمل کی ابتدا کرتی ہوں تو جب تک وہ میرے اوراللہ کے علم میں ہوتاہے تب تک بلا ناغہ ہوتارہتاہے جب کسی ایک کو بھی پتہ چلتا ہے بس ناغہ شروع ہوجاتا ہے۔ میں کیا کروں؟
1236 مناظر
Q.
جہاں تک مجھ کو ایک خواب کے بارے میں یاد پڑتا ہے جو کہ میں نے دیکھا ہے وہ اس طرح ہے کہ کوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہے اورام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا ان کو ایک مسجد میں لائیں اور ان کو اس مسجد کا اوپری حصہ رہنے کے لیے دیا۔ اگلے دن اس مسجد کے امام کے جمعہ کا خطبہ پڑھانے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اور میں بھی اس دعا میں شامل تھا۔ برائے کرم آپ مجھ کو قرآن اور حدیث کی روشنی میں بتائیں کہ اس کی کیا تعبیر ہے؟
1315 مناظر
Q.
میں نے دو دن پہلے ایک خواب دیکھا ہے۔میں آپ کوبتاتا چلوں کہ میرے ایک بھائی او ربہن فوت ہوچکے ہیں دو دن پہلے میں نے خواب میں ان کو اپنی پوری فیملی کے ساتھ دیکھا ہے۔ پوری فیملی سے مراد میرے ابو، میری امی اور بہن جو زندہ ہیں۔ اس کی تعبیر بتادیں۔ خواب میں ہم سب کھانا کھارہے ہیں۔
1573 مناظر
Q.
تین بجے میں نے ایک خواب دیکھا کہ مسجد نبوی کا بڑا دروازہ کھلتا ہے اور یہ تہجد کا وقت ہوتا ہے۔میں بہت زیادہ خوشی کے ساتھ مسجد میں داخل ہوتی ہوں اور اس کے بعد مجھے یاد آتا ہے کہ میں باوضو نہیں ہوں۔چنانچہ میں باتھ روم میں جاتی ہوں اور وہاں پر ایک عورت بندھی ہوئی ہے جس کے ناخون میں پالش لگی ہوئی ہے۔ (۲)میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے بھائی کو سورہ واقعہ کے متعلق کچھ کہہ رہی ہوں ۔وہ آہستہ سے سورہ واقعہ کی پہلی آیت پڑھتا ہے۔ اس کے بعد وہ(سورہ قیامہ کی آیت)وجوہ یومئذ ناضرہ الی ربہا ناظرہپڑھتا ہے۔ ایک خواب میں میں نے کعبہ شر یف دیکھا۔خانہ کعبہپر لکھی ہوئی تحریر بہت زیادہ واضح اور روشن تھی۔اس کے سامنے ایک بڑے قلم جیسی کوئی چیز اور ایک سونے کا صندوق تھا۔
1843 مناظر
Q.
میں عالمہ کورس کے لیے ایک مدرسہ گئی۔ چنانچہ میں نے خواب دیکھا کہ سب درسگاہ میں تھے۔ایک آپا ہماری درسگاہ میں کچھ کھانا لینے کے لیے آئیں۔میرے پاس ایک کیک تھا جس میں سے آدھا میں نے ان کو دے دیا۔ دوسروں کے پاس بھی کچھ کھانا تھالیکن انھوں نے صرف مجھ سے لیا۔اس کے بعد ایک دوسری آپا آتی ہیں اور (میں اور وہ) ایک دوسری درسگاہ میں جاتی ہیں ان کے پاس وہاں بہت کم کھانا ہوتاہے اس لیے آپا ان سے نہیں لیتی ہیں۔ منظر تبدیل ہوتا ہے اور میں اپنی درسگاہ چھوڑ تی ہوں اور تھوڑا سا چلتی ہوں۔ میری درسگاہ کی ایک لڑکی صدر معلمہ کے سامنے ایک لڑکی جس کا پہلا نام میرے نام جیسا ہے کی شکایت کررہی ہے اور چلا رہی ہے، اور میں ان کو دیکھ رہی ہوں اور اس کے بعد صدر معلمہ میرے پاس آتی ہیں او رمجھ کو کچھ چیزیں دیتی ہیں جو کہ میری درسگاہ سے متعلق ہوتی ہیں (جیسے رجسٹر، پنسل وغیرہ) اور کہتی ہیں کہ تمہاری امانت ہیں لے لو۔ اس کے بعد میں ایک دوسرے کمرے میں جاتی ہوں جہاں پر میری ایک سہیلی ایک بچہ کو قرآن پڑھنے میں مدد کرتی ہے جب میں وہاں داخل ہوتی ہوں تو وہ کہتی ہے کہ میں تمہیں دیکھ کر اٹھنا بھول گئی۔ .........
2047 مناظر
First
Previous
176
177
178
179
180
Next
Last