دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
علمائے دارالعلوم دیوبند اس طرف توجہ فرمائیں کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہماری بستی سرائے ترین سنبھل میں غیر مقلدین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اورہمارے یہاں کے مسلک احناف سے وابستہ علمائے کرام کا حال یہ ہے کہ وہ بالکل آنکھیں بند کئے ہوئے ان سب باتوں سے بے خبر ہیں یا پھر عمداً چپی سادھے ہوئے ہیں۔ اگر ان سے ہم جیسا کوئی آدمی غیر مقلدین کی طرف تو جہ مبذول کرنے کو کہتا ہے تو صرف ان کا ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ میاں اپنی فکر کرو زمانے کی فکر مت کرو،زمانے میں نہ جانے کیاکیا ہورہا ہے تم کس کس کو روکو گے۔ اور ایک بات علماء کی طرف سے یہ بھی کہی جاتی ہے کہ غیر مقلدین کو چھیڑنے پر ان کی تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ آخر ہم آپ سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایسی کون سی وجہ ہے جو غیر مقلدین کے سوالوں کا جواب نہ دینے میں ہی ہمارے علماء کرام عافیت سمجھتے ہیں یا واقعی ان کے سوالات کے جوابات دینے سے احترام لازم ہے؟ برائے کرم ...
1700 مناظر
Q.
حج کے دوران مکہ کی زیارت کے وقت میں نے ایک خواب دیکھا کہ میری ماں مرد وں کا احرام پہن کر طواف کررہی ہیں۔ میں اس خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں۔
1176 مناظر
Q.
میں نے ایک خواب دیکھا۔ خواب میں میں نے دیکھا کہ میں ، میرے بھائی اور ماں کے ساتھ حج کرنے کے لیے گیا۔ حج کے بعد ہم روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے گئے۔ جب ہم زیارت کرچکے تو ہم اس جگہ سے باہر آئے لیکن میں ایک اور مرتبہ زیارت کرنے کے لیے گیا۔ جوکچھ میں نے دیکھا میں حیران رہ گیا ۔ میں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک دروازہ کھلا ہوا دیکھا اور ایک خوبصورت شخص نماز ادا کررہے تھے۔ میں نہیں جانتا ہوں کہ وہ شخص کون تھے۔ لیکن مجھ کو یہ آواز آئی [ہذا محمد رسول اللہ ] صلی اللہ علیہ وسلم۔جب میں نے یہ سنا تو میں بیدار ہوگیا اور میری نیند ٹوٹ گئی۔ میرا پورا جسم اگلے تین روز تک لرز رہا تھا۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ جو میں نے دیکھا کیا واقعی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے؟ اب مجھ کو زندگی اور آخرت کے لیے کیا کرنا ہوگا؟
3054 مناظر
Q.
حضرت ایک نہایت ہی اہم بات پوچھنی ہے۔ کچھ دن پہلے مجھے ایک پیغام آیا کہ دارالعلوم دیوبند کے اجتماع میں ہندو پنڈتوں نے بھجن اور پتہ نہیں کیا کچھ پڑھا ہے اور یہ خبر جرأت اخبار کے صفحہ نمبر 10پر 11یا 7نومبر کو آئی ہے۔ جناب یہ پیغام بریلوی پورے پاکستان میں پھیلانے میں مگن ہیں۔ حضرت آپ سے التماس ہے آپ اس خبر کی تردید کریں تاکہ جو طبقہ بغیر تحقیق کے اس خبر کو سچ کہہ رہا ہے وہ باز آجائے ۔ یہ بات سو فیصد جھوٹ ہے اور پیغام بھیجنے والوں کو میں ٹھوس ثبوت پیش کرنے کا کہہ چکا ہوں۔ امید ہے آپ جلد جواب دے کر ہماری پریشانی کو دور فرمائیں گے۔
1601 مناظر
Q.
مفتی صاحب میں بہت زیادہ سگریٹ پینے والا ہوں۔ برائے کرم مجھ کو اس بری عادت کو چھوڑنے کے لیے کوئی مشورہ دیں، نیز میرے لیے دعا بھی کریں۔
1307 مناظر
Q.
میری بیوی نے رات کو دو بج کر تیس منٹ پر خواب دیکھا کہ وہ ایک کمرے میں بیٹھی ہے اور کھڑکی میں سے ایک کالا پرندہ آیا اور اس کی طرف جھپٹا او روہ گھبراکر اٹھ گئی۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتائیں؟
1578 مناظر
Q.
گزشتہ رمضان میں روڈ پر میری تین مختلف لوگوں سے ملاقات ہوئی وہ سب دوسرے لوگوں سے مدد مانگ رہے تھے۔ میں نے سوچا کہ ان کو زکوة دینے کے بجائے ان کو ان کے پاؤں پر کھڑے ہونے میں مددکرنا چاہیے اور ان کو کوئی چھوٹا کاروبار کرادینا چاہیے۔ میں نے ان کے درمیان تیرہ ہزار روپیہ تقسیم کیا اس شرط پر کہ وہ لوگ اپنا ذاتی کاروبار شروع کریں گے اور اس کا پچاس فیصد منافع مجھ کو دیں گے۔ جوں ہی مجھ کو اپنی دی ہوئی رقم واپس ملے گی تو میں سب کچھ ان کو دے دوں گا۔ ان سب لوگوں نے مجھ سے مسجد میں ملاقات کی اوراللہ کو حاضر و ناظر مان کر وعدہ کیا کہ وہ لوگ ایمانداری سے محنت کریں گے۔ میں نے ان سے تو نہیں کہا لیکن میرے دل میں یہ نیت تھی کہ جوں ہی مجھ کو یہ پیسہ واپس ملے گا میں ان کووہ زکوة میں دے دوں گا۔لیکن بدقسمتی سے ان میں سے کوئی میرے پاس واپس نہیں آیا۔ میں نے ان نے زیادہ یقین دہانی نہیں کرائی یا ان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں لی کیوں کہ میں نے سوچا کہ کوئی اللہ کے نام ٹھگ نہیں سکتاہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا وہ تیرہ ہزار روپیہ کو زکوة کے عوض میں دیا گیا کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟
1381 مناظر
Q.
اینٹ جو تعمیر میں استعمال ہوتی ہے اس سے استنجاء کرنا کیسا ہے؟ فتاوی ہندیہ صفحہ نمبر 50پر مکروہ لکھا ہے جب کہ اس میں وہ تمام اوصاف موجود ہیں جو استنجاء کے لیے ضروری ہیں پھر مکروہ کیوں ہیں؟
2732 مناظر
Q.
اکثر پڑھتے ارو بیانات میں سنتے ہیں کہ فلاں چیز مکروہ ہے اور فلاں چیز مکروہ ہے، مکروہ کیا ہے، اس کی کتنی قسمیں ہیں کیا گناہ کے برابر ہے اور مکروہ تحریمی کیا ہے اور اس میں گون کون سی چیزیں شامل ہیں، اسی طرح کون کونسی چیزیں کونسے مکروہات میں شامل ہیں تاکہ معلوم ہونے کے بعد ان سے بچاجاسکے، برائے مہربانی فرماکر تفصیل سے جواب دیجیے۔
2727 مناظر
Q.
میں نے اپنے لڑکے کا نام [رائد ] رکھا ہے۔ جس کا معنی لیڈر اور رہنما کے ہوتا ہے۔ کیا اس نام کا رکھنا درست ہے؟ نیز انگلش میں اس کو کیسے لکھا جائے Ra'ed,یا Raaedیا Raedآپ کے مطابق کون سا درست ہے؟
3309 مناظر
Q.
کیا آپ مجھ کو مولانا یوسف لدھیانوی کے بارے میں کچھ بتائیں گے؟ مطلب ان کے عقائد ٹھیک تھے؟ کیا ان کی کتابوں کو پڑھناچاہیے؟
2051 مناظر
Q.
حضرت میرے والد والدہ حج کے سفر پر مکہ مکرمہ گئے ہیں اور وہ ہم سب کی طرف سے طواف ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے والد صاحب کا فون آیا او رانھوں نے ہمیں بتایا کہ وہاں کے امام صاحب نے کہا ہے کہ آپ اپنے بچوں کی طرف سے طواف نہیں کرسکتے ہیں۔ یہ سن کر ہم لوگوں کو بڑی مایوسی ہوئی اور ہمارے والدین بھی مایوس ہوئے۔ حضرت آپ سے درخواست ہے کہ قرآن اور حدیث سے ہماری رہنمائی فرمائیں۔ (۱)کیا مکہ مکرمہ کے امام صاحب نے جو ہمارے والد صاحب سے کہا ہے وہ صحیح ہے؟ اگر صحیح کہا ہے یا غلط کہا ہے تو اس کی دلیل میں قرآن کی آیت اور حدیث نمبر عطا فرماویں۔
1179 مناظر
Q.
کیا امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی کو کہا جاتاہے؟ (۲)مجتہد، مجدد اور محدث میں کیا فرق ہے؟
2524 مناظر
Q.
میرے دو ضروری سوال ہیں جس کے جوابات میں جلد جاننا چاہتی ہوں۔ میرے والد محترم کئی بار کہتے ہیں کہ اگر یہ کام (گناہ کا یا کبھی ایسا کام جس سے ثواب ہے نہ گناہ) کرو گے تو میں قیامت کے دن دامن پکڑوں گا۔ تو کیا میرے بابا صحیح میں دامن پکڑیں گے؟ یا اس کی سزا ہم کو ملے گی؟ کیا ملے گی؟ (۲)پاکیزہ آنچل (ناول کی کتاب جو دہلی یا پاکستان سے شائع ہوتی ہے) پڑھنا درست ہے یا گناہ ہے؟ اس میں فحش ناول بھی ہوتے ہیں دینی باتیں بھی تو اس کتاب کا پڑھنا کیسا ہے؟ برائے کرم اس کا جواب جلد دیں تو مشکور رہوں گی؟اللہ آپ تمام کو اجر عظیم عطا کرے اور ہم کو عمل کی توفیق دے۔ دعاؤں کی درخواست
2607 مناظر
Q.
میں کراچی میں ایک مدرسہ کا طالب علم ہوں مجھے آپ سے ایک خواب کی تعبیر معلوم کرنی ہے وہ یہ ہے کہ میں نے دو سے تین ہفتہ پہلے ایک خواب دیکھا تھا جس میں میں نے دیکھا کہ میں ایک جگہ بیٹھا ہوا ہوں اور میرے ساتھ اور بھی طالب علم ہیں اور ہم سب ایک جگہ موجود ہیں۔ اتنے میں کچھ ہیلی کاپٹر ہوا میں گشت کررہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے مجھے ایسا لگا کہ شاید وہ حملہ کرنے آئے ہیں میں نے سوچا کہ میں کہاں آکر پھنس گیا ہوں۔ اتنے میں ہمارے یہاں کراچی کے مدرسہ جامعة الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی نظام الدین شامزی رحمة اللہ علیہ آتے ہیں انھیں دیکھ کر مجھے سکون ملتا ہے کہ چلو کوئی بات نہیں اگر شہید بھی ہوئے تو ہم مفتی صاحب کے ساتھ ہی شہید ہوں گے۔ اس کے بعد مفتی صاحب نے دعا کری اور دعا کے بعد پہاڑوں سے آبشار بہنے لگا اور بارش بھی ہونے لگی کثیر تعداد کے ساتھ خوب زور کے ساتھ جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر والے چلے گئے ...
2040 مناظر
Q.
میں نے لوگوں سے سنا ہے کہ جب حضرت آدم علیہ السلام کو جنت سے نکالا گیا تو آپ نے اللہ تعالی سے یہ کہتے ہوئے معافی مانگی کہ مجھ کو اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ میں معاف فرما۔ اس وقت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ستارہ کی شکل میں تھے یا انھوں(حضرت آدم علیہ السلام) نے جنت کے دروازہ پر کلمہ توحید لکھاہوا دیکھا تھا؟ (۲)فجر، مغرب اور عشاء کی فرض نمازیں کیوں بآواز بلند پڑھی جاتی ہیں اور ظہر اورعصر کی آہستہ سے کیوں پڑھی جاتی ہیں؟
3868 مناظر
Q.
حلال و حرام سے متعلق کچھ سوالات: (۱)کچھ قریبی اور استاد کی حیثیت ہے جن کے شوہر بینک میں نوکری کرتے ہیں اور وہ خود مدرسہ کی پرنسپل ہیں وہ اپنی طرف سے معلمات کی ضیافت ناشتہ وغیرہ سے کرتی ہیں، تو یہ جائز ہے؟ (۲)جن کا کام حجامت کا ہے اوراس میں وہ داڑھی بھی مونڈتے ہیں تو ان کے یہاں کھانا جائز ہے؟ (۳)جس کے بارے میں معلوم ہو کہ ان کی کمائی میں تھوڑا بہت حرام شامل ہے تو ان کے یہاں کھاسکتے ہیں؟
2007 مناظر
Q.
بروزز ہفتہ31/اکتوبر2009 کو صبح فجر کے بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے اسٹول (جلاب) سے چھوٹی چھوٹی چھپکلیاں نکلیں اور بڑی ہوکر اچھل کر بھاگ گئیں، پھر دیکھا کہ میں اپنی بیٹی فاطمہ کو یہاں (یعنی اپنی سسرال میں جہاں میں رہتی ہوں)چھوڑ کر اپنی امی کے یہاں جارہی ہوں ایک رات کے لیے۔ مجھے رونا آیا اورمیں نے اپنے میاں سے کہا کہ اس کو بھی لے چلیں اور میں اپنی بیٹی کی فراک دیکھ رہی تھی مگر سب گڈ مڈ ہو رہی تھیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس خواب کی تعبیر مجھے بتادیں۔
1608 مناظر
Q.
گزشتہ رات میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے سر پر ایک سفید ٹوپی پہنے ہوئے ہوں لیکن اس کی سائز میرے سر سے کچھ چھوٹی ہے۔ برائے کرم مجھ کو اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
2824 مناظر
Q.
کیا دورانِ آفس ہم قرآن پاک کی تلاوت کرسکتے ہیں۔
1059 مناظر
First
Previous
172
173
174
175
176
Next
Last