دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 610
معاملات >> دیگر معاملات
Q.
(۱) ہم نے چار سال کے معاہدہ پر ایک فلیٹ بک کیا ہے ، پچاس فیصدرقم ادائیگی کردی گئی ہے اور بقیہ رقم ان شاء اللہ اگلے چار سالوں میں قسطوں میں اداکردی جائے گی۔ ہم نے اس کے لیے بینک سے لون نہیں لیا ہے، لیکن معاہد ہ کے حساب سے کسی بھی حالت میں قبضہ ملنے تک ہم یہ فلیٹ کسی کو بیچ سکتے ہیں نہ ہی کسی اور کو ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا بقیہ پچاس فیصد رقم ہمارے اوپر قرض سمجھا جائے گا؟پچاس فیصد رقم اداکرنے کے بعد ہمارے پاس کچھ پیسے ہیں (زیورات اور نقد)جس سے ہم صاحب نصاب بنتے ہیں، کیا ہمیں اس پر زکاة دینی ہوگی یا نہیں؟کیوں کہ ہم نے سناہے کہ جب آپ کے اوپر قرض ہو تو زکاة نہیں دینی واللہ اعلم۔ (۲) ہم نے اپنے دوست کو کچھ رقم ادھار دی ہے اور واپس ہونے کی امید بھی ہے۔ اس صورت میں اس رقم کی زکاة کس کے ذمہ ہوگی؟جو استعمال کررہا ہے اس کے یا جس نے بغیر سود کے قرض دی ہے اس کے؟
1765 مناظر
Q.
میرے کزن نے ایک بیگھہ پندرہ سو روپیہ کے ریٹ پر کسانوں کو دیا ہے اور ہم نے اپنا پٹرول پمپ ایک شخص کو پندرہ ہزار روپیہ ماہانہ متعین قیمت پر دیا ہے۔کیا شریعت اسلام میں یہ درست ہے؟
2633 مناظر
Q.
مفتی صاحب کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں، میں گاڑیوں کا کاروبار قسطوں پر کرتا ہوں یعنی (۱) گاڑی کی کل قیمت پانچ لاکھ روپئے جس میں سے ایڈوانس ایک لاکھ روپیہ باقی رقم (چار لاکھ روپئے پر 100 فیصد یا 70 فیصد) کے حساب سے منافع لگا کر اس کی کل قیمت نو لاکھ روپیہ ہوجاتی ہے۔ اب یہ رقم ماہوار قسطوں پر یعنی دس ہزار / بیس ہزار کے حساب سے لاتے ہیں۔ گاڑی کی چابی او رگاڑی چلانے کے کاغذات ان کے حوالے کرتے ہیں۔ مالکانہ حقوق کے کاغذات اپنے پاس رکھتے ہیں کہ جب قسطیں ختم ہوں گیں تو کاغذات پھر دیتے ہیں۔ (۳) اس دوران گاڑی گم ہوجائے یا جل جائے تو اس کی دی ہوئی رقم اور میرا باقی اس پر ختم ہوجاتاہے۔ کیا شرعی لحاظ سے یہ کاروبار درست ہے یا نہیں ؟اگر نہیں ہے تو اس کام کو شرعی طور پر کرنے کا طریقہ بتائیں؟
2991 مناظر
Q.
سیلاب آکر ایک گاؤں بہا کر لے جاتا ہے جس کی وجہ سے تعمیراتی لکڑی، گھریلو ضروریات زندگی کے سامان بھی بہہ جاتے ہیں ۔ کیا ان چیزوں کا حکم بھی لقطہ کا ہے یا ان کو نکال کر کوئی بھی اپنے لیے استعمال کرسکتا ہے؟
2916 مناظر
Q.
چھ آدمیوں نے مل کر ایک کمپنی بنائی جس میں ایک سے پانچ کا حصہ پچاس فیصد اور چھٹے نمبر کا حصہ پچاس فیصد طے ہواہے، اور معاہدے میں یہ طے ہواہے کہ ہر کام رائے مشورہ سے شریعت کے دائرے میں ہی کیا جائے گا مگر کچھ دنوں بعداچانک نمبر ایک سے پانچ نے معاہدے توڑدیا، کیا اس طرح سے معاہدہ توڑا جاسکتاہے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل جواب دیں۔
2160 مناظر
Q.
یہ مسئلہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ ایک پیپر(کاغذ) مل مالک ردی پیپر نقد ایک روپئے اور ادھار سو روپئے میں خریدتاہے ۔ اگر مل مالک کسی دوسرے سے پیسے لے کر دس روپئے کے حساب سے پیپر خریدتاہے اور جس سے پیسہ لیا تھا اسے دیڑھ مہینے بعد سوا دس کے حساب سے پیسہ دے گاتو اس صورت میں اس کو (جس نے پیسے لگائے ہیں پچیس پیسہ فی کلو کا منافع ہوگا)تو یہ صورت جائزہے یا نہیں؟فرض کیجئے کہ زید مل مالک ہے اور امر سے دس ہزار کلو ردی پیپر خرید رہا ہے اور بکر سے مل مالک پیسے لے کر امر کو دس روپئے کلو کے حساب سے پیسے دے رہا ہے ، اب زید (مل مالک)دیڑ مہینے بعد بکرکو (جس سے پیسے لیاتھا)سوا دس روپئے کے حساب سے دے گاتو اس صورت میں پچیس پیسہ فی کلو کا منافع لینا بکر کے لیے جائز ہے یا نہیں؟اس صورت میں پچیس پیسہ فی کلو کا منافع بکر کے لیے سود تو نہیں ہوگا؟نیز اگریہ جائزہے تو یہ بتائیں کہ یہ کونسی قسم ہوگی؟اس طرح کچھ لوگ مل کر بزنس کررہے ہیں اور پیسے لگاکر منافع کمارہے ہیں۔ میں نے چاہا کہ مسئلہ معلوم کرلوں۔ براہ کرم، جواب دیں ۔ میں ڈیڑھ مہینے کی لمبی مدت سے مسئلہ سے ناواقف ہونے کی وجہ سے کہ کہیں یہ گناہ کا سبب نہ بن جائے ، اس میں شریک نہیں ہوا ہوں۔
2528 مناظر
Q.
ایک مرتبہ کی بات ہے کہ زید کے بیٹے نے بکر کی بیٹی کو بھگا کر لے گیا ، بھاگنے میں دونوں کی رضامندی تھی۔ ایک دوسرے کے درمیان ٹکڑاؤ ہونے سے بچانے کے لیے کسی تیسرے شخص نے زید سے کہا تم بکر کو 22000/ روپئے دیدو ، کیوں کہ بکر غریب ہے اور اس رقم سے اپنے بیٹے کی شادی کے لیے انتظام کرے گا اور اس طرح سے تمہارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہوگا۔ تیس سال قبل بکر زید کی بہن کو لے کر بھاگ گیاتھا، اب اس عورت کے پوتے ہیں، اورامن معاہدہ کے وقت بکر کا بیٹاچھوٹاتھا، اور اب وہ زید کی رقم22000/ کرنا چاہتاہے، سوال یہ ہے کہ پیسے کس کو دیئے جائیں گے زید کویا سسٹر ن لاء (سالی، بھابھی)کو ؟ہمارے علاقہ میں دوشخص کا آپس میں جھگڑا ہوگیا، کسی تیسرے شخص نے مصالحت کرائی، لیکن وہ تیسرا شخص کہتاہے کہ جس سے غلطی ہوئی ہے وہ دوسرے کو پیسے دے گا اور پھر کوئی جھگڑ انہیں ہوگا۔ براہ کرم، قرآن وحدیث اور فقہ کی روشنی میں بتائیں کہ مذہب اسلام اس معاملہ میں کیا کہتاہے؟
1249 مناظر
Q.
زید نے اپنا مکان عادل کو بنا بھاڑے کے صرف پانچ لاکھ جمع کرنے پر دیدیا ہے۔ اور عادل نے اپنی مرضی سے زید کو بھاڑے کے طورپر ایک سویا پچاس روپئے ہر ماہ دیتاہے۔ اب عادل نے زید کے مکان کو ساحل سے ایک لاکھ روپئے جمع لے کر تین سو روپئے ہر بھاڑے کے طورپر دے کر آمدنی کا ذریعہ بنا لیا ہے، کیا ایسا کرنا درست ہے؟
1365 مناظر
Q.
میرا نام وسیم ہے، میں نے اپنے استاذ کے کچھ پیسے چرائے تھے اور میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں۔ ان کو بتائے بنامیں ان کے پیسے واپس کرنا چاہتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ ان پیسوں کی ادائیگی کیسے کروں؟مہربانی ہوگی۔
2004 مناظر
Q.
(۱) مجھے آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ میرے آفس میں ایڈمنسٹریٹر(منتظم) کے لیے ملازمت ہے۔ اس میں مجھے ائیر لائن سے بکنگ کروانے پڑتے ہیں، میں اپنے آفس کو زیادہ سے زیادہ رعایت دلواتاہوں۔ ایئر لائن کی بکنگ پر اور زیادہ سے زیادہ بکنگ کروانے کی وجہ سے ائیر لائن والے مجھے 500/ روپئے پربکنگ کمیشن دیتے ہیں ، کیا یہ کمیشن میرے لیے جائز ہے؟ جب کہ میں اپنی کمپنی کا نقصان نہیں کررہا ہوتاہوں۔
2239 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ ہم لوگ یہاں امریکہ میں ایک مسجد کی جگہ خریدنے کا ارادہ کرہے ہیں، اس سلسلے میں کیا ہم بینک سے غیر سودی لون لے سکتے ہیں یا نہیں؟بینک سے سود کے بجائے قسطوں کی صورت میں ادائیگی کریں گے جو کہ غیر سودی ہونے کی وجہ سے کچھ زیادہ رقم کی صورت ہوگی، اس کے علاوہ اور کیا صورت ہوسکتی ہے؟براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔
1375 مناظر
Q.
زید کے دادانے 60/70/سال پہلے ایک آفس کرایہ پر لی تھی جس کا کرایہ آج بھی پورے برس کا 360/ ہے، آفس کی بھارا چھٹی پہلے دادا کے نام ، ان کے انتقال کے بعد والد کے نام اور ان کے نتقال کے بعد زید کے نام چلی آرہی ہے۔ مکان مالک بہت پرانے کرایہ دار ہونے کی وجہ سے (یا کسی اور وجہ سے) کرایہ نہیں بڑھا نہیں سکتا یا بڑھا نہیں پاتااور قبضہ خالی نہیں کراسکتا۔ شریعت اسلام کی روشنی میں ہمیں بتائیں کہ ؛ (۱) زیدی اپنی کرایہ کی آفس میں جوکام کاج کرے اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حلال ہے؟ (۲) مکان مالک کرایہ بڑھانے کو کہے تو زید کیا کرے؟اس آفس کے بالکل پڑوس والی آفس جو وہاں کے کرایہ دار کے پاس تھی ، انہوں نے اس طرح معاملہ کیا کہ ایک پارٹی کو قبضہ دینے کے عوض انہوں نے اس پارٹی سے ایک فلیٹ لیا اورمکان مالک کو اس قبضہ لینے والی پارٹی نے غالبا دو لاکھ روپئے دیے، کیا اس طرح کا معاملہ شریعت کی نظر میں درست ہے؟زید کے قبضہ میں جو آفس ہے ، کیا وہ اس طرح کا معاملہ کرسکتاہے؟ اور اس طرح کے جدید اجارہ سے متعلق مسائل کی کتاب ہو تو ضرور بتائیں۔
2001 مناظر
Q.
میں ایک فلیٹ خریدنے کی غرض سے بنگلور گیاتھا۔ جائداد خریدنے بیچنے کے بہت سے ایجنٹوں بشمول جناب سہیل نے مجھے بہت سے فلیٹس دکھائے، لیکن مجھے ایک بھی پسند نہیں آیا، یہ سب ایجنٹ خریدار سے 0.5-1%لیتے ہیں۔ آخرکار ایک فلیٹ پسند آگیا اور وکیل کو دکھانے کے لیے میں بلڈرسے قانونی کاغذات لیے، وکیل نے تصدیق کی یہ فلیٹ سرکار کی زمین پر بناہے۔ وکیل نے مشورہ دیا کہ جناب ارشاد کا فلیٹ خرید لو، انہوں نے جناب ارشاد کی تعریف کرتے ہوئے کہاوہ ایک اچھا مومن ہے۔ وکیل کے مشورہ پر میں دوبارہ اسی فلیٹ میں گیا جس کو جانب سہیل نے دکھا یاتھا ، بات چیت ہوئی اور تین/چار/ مہینے میں 93/ لاکھ روپئے میں اس کو خرید لیا۔ کچھ مہینوں کے بعد جناب سہیل نے دعوی کیاکہ مجھے کمیشن ملنا چاہئے۔میرا کہنا یہ ہے کہ میں نے ان کی وجہ سے نہیں بلکہ وکیل کی وجہ سے فلیٹ خریدا ، ہاں ! یہ حقیقت ہے کہ انہوں نے فلیٹ دکھایاتھا۔ براہ کرم،رہنمائی فرمائیں کہ کیا میں سہیل کو کمیشن دوں یا نہ دوں؟درحقیت وکیل بھی پیسے لینا چاہتاہے چونکہ انہوں نے مشورہ دیا تھا اور اس کے مشورہ پر میں نے فلیٹ خریدا ہے۔ آپ کے فتوی سے ، ان شاء اللہ، میں اور جناب سہیل ایک بڑے جھگڑے سے بچ جائیں گے۔
2302 مناظر
Q.
میں ایک فیکٹری (مینوفیکچرنگ پلانٹ ) میں کچھ پیسوں کی سرمایہ کاری کی ہے جو کہ نصاب سے اوپر ہے نفع اور نقصان کی بنیاد پر۔ جب اس میں کچھ نفع ہوگا تو یہ اصل رقم میں جمع کیا جائے گا۔ حال ہی میں فیکٹری کو اونچے درجہ میں لایا گیا ہے جس کی وجہ سے اس سال کچھ منافع نہیں تھا۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا اس رقم پر زکوة واجب ہے؟ اگر ہاں تو میں اس کو کیسے شمار کروں گا؟
1519 مناظر
Q.
زید نے ایک گھر خریدا اور میں نے اس سے اس گھر کو 2000/ کرایہ پر لیا ، میں نے اس کو مالک سے پوچھے بغیر کسی اور کو 3000/ روپئے کرایہ پر دیدیا، مالک کو پتا نہیں ہے۔ تو کیا یہ جائز ہے؟مالک کو پتا لگے تو میری خیر نہیں ہے۔
1318 مناظر
Q.
جناب محترم مفتی صاحب کس قسم کے کام یعنی مزدوری کی کمایی حرام ھوتی ھے?کس قسم کے کروبار کی کمایی حرام ھوتی ھے?شاید میں نے سوالوں کا سمندر کوزے میں بند کرکے آپ کو دے دیا ھے لیکن کیا کروں سوال ھی یھی ھیں?نیز کاروبار ، خرید اور فروخت ، مزدوری کے شرعی احکام خصوصاً جدید معاملات کو مد نطر رکھا گیا ھو،کے متعلق کوئی کتاب ایسی بتا دیں جو نھایت ھی عام فھم اور مفصل اور ایسی کتاب نہ ھو جو مجھ کو میرے کم علمی اور کم عقلی کی وجہ سے سختیون اور افراط اور تفریط میں مبتلا کرے?انشا ا للہ علماء سے بھی رابتہ رکھونگا لیکن ادھر یورپ میں علماء کی کمی ھے? نیز کیا یہ بات صحیح ھے کہ اگر کوئی حرام کھانا بسم اللہ پڑھ کر کھائے تو کافر ھو جاتا ھے?نیز اگر عمر کے پاس حرام پیسے ھوں اور فرید اس کو دس روپے حلال دیدے کہ میرے لئے کوئی چیز مثلاً کھانے کی لے آو، اب اگر عمر اپنے حرام پیسے سے اس کے لئے کھانا لاتا ھے فرید کے دیئے ھوئے پیسے سے نھیں لاتا تو کیا فرید کا کھانا حرام ھے اگر (1) فرید کو پتہ چلے یا (2)پتہ نہ چلے?
3335 مناظر
Q.
میرے پاس ایک ناریل کا باغ ہے جس کی قیمت ایک لاکھ روپئے ہے، میں نے اسے رہن کے طورپر دوسال کے لیے ایک دوسری پارٹی کو دیا ہے، اس د وسالہ مدت میں اس باغ سے مجھے کوئی منافع نہیں ملے گا۔ دوسال کے بعد پارٹی مجھے باغ واپس کرے گااور میں اس کے پیسے واپس کردوں گا، اس صورت حال میں کیا مجھ پر زکاة لازم ہے؟(۲) کیا میں ان پیسوں سے والد کو حج پر بھیج سکتا ہوں؟ برا ہ کرم، شریعت کی روشنی میں جواب دیں۔
1987 مناظر
Q.
ہم تعمیرات میں سرکاری ٹھیکدارہیں، ایک ٹینڈر میں قرعہ اندازی کی گئی اور یہ طے کیا گیا ہے کہ جس کانام قرعہ اندازی میں آئے گا وہ ایک رقم دے گا جسے باقی لوگ آپس میں بانٹ لیں گے، اس ملنے والی رقم کے بارے میں شریعت میں کیا حکم ہے؟
1451 مناظر
Q.
کیا ہم فائنانس (ادھار) کار خرید سکتے ہیں؟ براہ کرم، اس سلسلے میں تفصیل بتائیں۔
2179 مناظر
Q.
میں دس لاکھ کا ایک چت فنڈ چلاتا ہوں اور ہر ممبر سے پنے سروس چارج کے نام پر پندرہ ہزار روپئے چار ج لیتا ہوں، نیز پہلے مہینہ کا فنڈ بھی پہلے میں ہی لیتا ہوں۔ کیا یہ چارج لینا حلال ہے یا نہیں؟ برا ہ کرم، بتائیں کہ میں کیا کروں؟ کیا میں تمام ممبروں کے پندرہ ہزرار وپئے واپس کردوں اگر یہ حلال نہیں ہیں؟ میں پیتل ، تانبے ، نیکل ادھار بیچتا ہوں، میں اس پر ماہانہ منافع لیتا ہوں جیسے کہ ایک مہینہ کے ادھار پر دس روپئے ، دو مہینے کے ادھار پر بیس روپئے، پانچ مہینے کے پچاس روپئے ، کیا یہ میرے لئے حلال ہے یا نہیں؟
2405 مناظر
First
Previous
21
22
23
24
25
Next
Last